ہوم » نیوز » عالمی منظر

بنگلہ دیش نے روہنگیا کی فورا میانمار واپسی کا منصوبہ کیا منسوخ

بنگلہ دیش نے ہزاروں رہنگیا پناہ گزین کی فورا میانمار واپسی کے اپنے منصوبہ کو جمعرات کے روز منسوخ کر دیا۔

  • Share this:
بنگلہ دیش نے روہنگیا کی فورا میانمار واپسی کا منصوبہ کیا منسوخ
علامتی تصویر

بنگلہ دیش نے ہزاروں رہنگیا پناہ گزین کی فورا میانمار واپسی کے اپنے منصوبہ کو جمعرات کے روز منسوخ کر دیا۔ اس سے قبل روہنگیا مسلمانوں نے میانمار لوٹنے سے انکار کر دیا تھا جہاں انہیں اپنی جان کا خطرہ ہے۔


گزشتہ سال اگست سے سات لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناگزین میانمار کا رکھائن صوبہ چھوڑ چکے ہیں۔ اس سے قبل ان کے خلاف ظالمانہ فوجی کاروائی کی گئی تھی۔  بنگلہ دیش نے جمعرات کے روز 485 خاندانوں کے 2000 روہنگا مسلمانوں کے پہلے بیچ کو میانمار واپس بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی تھی۔ میانمار کے ساتھ اکتوبر میں طے ہوئے منصوبہ کے تحت یہ کیا جا رہا تھا۔


تاہم افسران نے کہا کہ کاکس بازار کے کیمپ میں جمعرات کی صبح سے چار ٹرک اور تین بسیں کھڑی ہیں جو ان پناہ گزینوں کو لے جانے کے لئے تیار ہیں لیکن ایک بھی ان پر بیٹھنے کو راضی نہیں ہیں۔ موقعہ پر موجود ایک افسر نے کہا، ’’ بسیں تیار ہیں اور ہم نے واپس جانے والوں کے لئے تین دن کا راشن بھی تیار کر دیا ہے لیکن پہلے بیچ میں کوئی بھی  بس پر سوار نہیں ہوا ہے‘‘۔


 
First published: Nov 16, 2018 01:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading