ہوم » نیوز » عالمی منظر

بنگلہ دیش میں بھیانک ٹرین حادثہ: 15 افرادہلاک، دیگر 58 زخمی

اکھورا ریلوے اسٹیشن کے انچارج شیام لال کانتی داس نے بتایا کہ 12 لوگو ں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ہے اور تین نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

  • Share this:
بنگلہ دیش میں بھیانک ٹرین حادثہ: 15 افرادہلاک، دیگر 58 زخمی
(Image : Twitter)

بنگلہ دیش کے برہمن ضلع میں منگل کو دو ٹرینوں کے درمیان ٹکر میں کم از کم 15 لوگوں کی موت ہوگئی اور 50 سے زائد افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ ڈھاکا ٹربیون نے اپنی رپورٹ میں  ڈپٹی کمشنر حیات الدولہ خان کے حوالے سے کہا کہ سلہٹ سے چٹ گاؤں جارہی ادین ایکسپریس کی ڈھاکہ  تورنا نشیتا ٹرین سے مندوباغ اسٹیشن پر منگل کی رات تقریبا تین بجے ٹکر ہوگئی۔

حیات الدولہ خان  نے بتایا کہ یہ ٹکر لوکو ماسٹر کے سگنل کو فالو نہیں کرنے کی وجہ سے ہوئی۔

خبر میں  وزارت ریلوے کے سکریٹری مفضل حسین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے تین الگ الگ تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل کی گئیں ہیں۔ 'ڈیلی اسٹار' کی خبر کے مطابق ، ادین ایکسپریس اکھورا ریلوے جنکشن پر ٹریک کو بدل رہی تھی تبھی دونوں ٹرینیں آمنے۔سامنے آگئیں۔ خبر میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔

اکھورا ریلوے اسٹیشن کے انچارج شیام لال کانتی داس نے بتایا کہ 12 لوگو ں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ہے اور تین نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مہلوکین کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے کیونکہ ابھی کئی لوگ تباہ شدہ ڈبوں میں پھنسے ہیں۔ حادثے کی وجہ سے  ڈھاکہ۔چٹ گاؤں، ڈھاکہ۔ نو آکھلی اور چٹ گاؤں۔ سلہٹ پر ٹرینوں کی آمد ورفت کو روک دیا گیا ہے۔


وہیں ضلع پولیس سربراہ نے حادثے میں 15 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راحت اور امدادی کام جاری ہے۔
First published: Nov 12, 2019 12:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading