اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمان سب سے زیادہ بنیاد پرستی کا نشانہ بن رہے ہیں اور اس جنون کا مقصد ہمیں مذہب، علاقے اور شہریت کے نام پر آپس میں بانٹ کر دہشت کا راج قائم کرنا ہے۔ مسٹر مون نے تشدد اور بنیاد پرستی پر روک لگانے سے متعلق ایک کانفرنس میں کل کہا "پر تشدد بنیاد پرستی کسی بھی مذہب، علاقے، شہریت یا گروپ سے منسلک نہیں ہے۔ اسلامی اسٹیٹ اور بوکو حرام جیسی تنظیموں کا مقصد لوگوں کو مختلف بنیادوں پر آپس میں لڑا کر دہشت کا ماحول پیدا کرنا ہے لیکن ہم متحد ہو کر اس طرح کی تنظیموں کے ارادوں کو ناکام کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پر تشدد انتہا پسندی سے اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی انسانی حقوق کے منشور کو براہ راست خطرہ ہے۔ بنیاد پرست تنظیمیں دنیا میں امن و سلامتی قائم کرنے، مسلسل ترقی کو فروغ دینے، انسانی حقوق کے احترام کی حوصلہ افزائی کرنے اور انسانی امداد فراہم کرنے کی اجتماعی کوششوں کو ناکام کر سکتی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔