ہوم » نیوز » عالمی منظر

براک اوباما کی خواتین سے متعلق ٹرمپ کے بیہودہ تبصرے پر شدید نکتہ چینی

امریکہ کے صدر براک اوباما نے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے خواتین کے خلاف کئے گئے فحش تبصرہ پر کہا کہ ٹرمپ ایک سہولت مرکز میں بھی کام کرنے کے لائق نہیں ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 12, 2016 01:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
براک اوباما کی خواتین سے متعلق ٹرمپ کے بیہودہ تبصرے پر شدید نکتہ چینی
امریکہ کے صدر براک اوباما نے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے خواتین کے خلاف کئے گئے فحش تبصرہ پر کہا کہ ٹرمپ ایک سہولت مرکز میں بھی کام کرنے کے لائق نہیں ہیں۔

واشنگٹن: امریکہ کے صدر براک اوباما نے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے خواتین کے خلاف کئے گئے فحش تبصرہ پر کہا کہ ٹرمپ ایک سہولت مرکز میں بھی کام کرنے کے لائق نہیں ہیں۔ مسٹر اوباما نے کل نارتھ كیرولینا میں صدر کے عہدے کی ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کے حق میں انتخابی مہم کے دوران کہا کہ خواتین کے بارے میں مسٹر ٹرمپ کے 2005 کےاس قسم کے ویڈیو ٹیپ کے گزشتہ ہفتے لیک ہونے کے بعد آٹھ نومبر کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں فیصلہ واضح ہے۔

مسٹر اوباما نے مجمع کو خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’اگر وہ 7-الیون میں بھی ملازمت کے لئے درخواست کرتے ہیں تو انہیں کوئی برداشت نہیں کر سکتا ۔‘‘اس سے پہلے مسٹر ٹرمپ نے اتوار کی رات کو صدارتی مباحثہ میں کہا تھا کہ وہ اس ویڈیو کے لئے شرمندہ ہیں لیکن یہ بند کمرے کی بات ہے۔مسٹر اوباما نے کچھ دیگر ریپبلکن پارٹی کے حامیوں پربھی تنقید کی جو ٹرمپ کے اس تبصرہ کی مذمت تو کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی حمایت کر رہے ہیں۔

مسٹر اوباما نے کہا، ’’حقیقت یہ ہے کہ اب لوگ کہہ رہے ہیں، ہم ان سے بالکل متفق نہیں ہیں، ہم انہیں مسترد کرتے ہیں ... لیکن وہ اب بھی ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ مجھے سمجھ میں نہیں آتا ہے کہ وہ اب بھی مانتے ہیں کہ انہیں صدر ہونا چاہیے۔‘‘اس سے پہلے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کل کہا تھا کہ اس ریکارڈنگ میں خواتین کے بارے میں جو تبصرہ کیا گیا وہ ایک طرح سے جنسی استحصال ہے ۔ دوسری جانب ٹرمپ نے امریکی پارلیمنٹ کے صدر پول ریان اور ریپبلکن پارٹی کے دیگر باغی حامیوں پرتنقید کی اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پارٹی ان لوگوں کو مستردکر دے۔

مسٹر ٹرمپ کے مشیر کا کہنا ہے انہیں ایسا کوئی امکان نظر نہیں آتا کہ صدر بننے کے بعد ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات کریں گے۔ ان کا یہ بیان مسٹر ٹرمپ کے مئی میں دئےاس بیان کے برعکس ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ جوہری پروگرام کو روکنے کے لئے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

First published: Oct 12, 2016 01:48 PM IST