ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکی صدر ٹرمپ پركووڈ -19 کے بہانے براک اوبامہ کی سخت تنقید، کہہ دی یہ بڑی بات

سابق امریکی صدر براک اوبامہ نےکورونا وائرس سے نمٹنےکی امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کی حکمت عملی کو شدید تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے اسے’انتشار سے بھرپور اور تباہ کن صورتحال‘ قرار دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 11, 2020 12:39 AM IST
  • Share this:
امریکی صدر ٹرمپ پركووڈ -19 کے بہانے براک اوبامہ کی سخت تنقید، کہہ دی یہ بڑی بات
امریکی صدر ٹرمپ پركووڈ -19 کے بہانے براک اوبامہ کی سخت تنقید۔ فائل فوٹو

واشنگٹن: سابق امریکی صدر براک اوبامہ نے عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) سے نمٹنے کے لئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے اپنائےگئے طور طریقوں کو لےکر ان کی سخت تنقید کی ہے۔ براک اوبامہ نے اپنے سابق حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ كووڈ -19 سے نمٹنے کےلئے ٹرمپ انتظامیہ کا رویہ بہت ہی خراب ہے، جس کی وجہ سے موجودہ صورتحال مکمل طور پر بدنظمی کا شکار ہوچکی ہے۔


سابق امریکی صدر براک اوبامہ نےکورونا وائرس سے نمٹنے کی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حکمت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے’انتشار سے بھرپور اور تباہ کن صورتحال‘ قرار دیا ہے۔ سابق امریکی صدر کی انتظامیہ کے تین اہم عہدیداروں نے براک اوبامہ کی اس گفتگو کی تصدیق کی، جس میں انہوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا۔


سابق امریکی صدر براک اوبامہ نےکورونا وائرس سے نمٹنے کی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حکمت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ فائل فوٹو
سابق امریکی صدر براک اوبامہ نےکورونا وائرس سے نمٹنے کی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حکمت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ فائل فوٹو


سابق امریکی صدر نے کہا کہ کوورنا وائرس کی صورتحال سے امریکہ سے جس طرح سے نمٹا گیا ہے، وہ ہمیں ایک مرتبہ پھر اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ عالمی بحران سے نمٹنے کے لئے ملک کو مضبوط قیادت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران براک اوبامہ نے اپنے ساتھیوں اور ڈیموکریٹک اراکین پر زور دیتے ہوئےکہا کہ یہی وجہ ہےکہ وہ رواں سال نومبر میں ہونے والے انتخابات میں جو بائیڈن کو صدر منتخب ہوتے ہوئے دیکھنےکےخواہشمند ہیں اور اراکین ان کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

انہوں نےکہا کہ انتخابات آنے والے ہیں اور یہ بہت اہم ہیں کیونکہ ہم صرف ایک فرد یا سیاسی جماعت سے مقابلہ نہیں کر رہے ہوں گے۔ بلکہ عرصے سے چل رہے ایک ایسے رجحان کا مقابلہ کریں گے، جس میں خود غرضی کے ساتھ محض اپنی ذات، اپنے قبیلے کے بارے میں سوچا جاتا ہے اور تقسیم کرکے دوسروں کو دشمن تصور کیا جاتا ہے، یہ رجحان امریکیوں کی زندگیوں میں ایک اہم محرک کی شکل اختیار کرگیا ہے۔
First published: May 11, 2020 12:28 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading