ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ کا بڑا الزام، واشنگٹن میں تشدد کو ڈونالڈ ٹرمپ نے ہوا دی

امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ نے کہا کہ صدرڈونالڈ ٹرمپ نے تین نومبر کے انتخابی نتائج کے بارے میں مسلسل جھوٹ بولا ہے اور بدھ کو واشنگٹن میں دارالحکومت کی عمارت میں تشدد کو ہوا دی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 07, 2021 09:25 PM IST
  • Share this:
امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ کا بڑا الزام، واشنگٹن میں تشدد کو ڈونالڈ ٹرمپ نے ہوا دی
امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ کا بڑا الزام، واشنگٹن میں تشدد کو ڈونالڈ ٹرمپ نے ہوا دی

واشنگٹن: (اسپوتنک) امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ نے کہا کہ صدرڈونالڈ ٹرمپ نے تین نومبر کے انتخابی نتائج کے بارے میں مسلسل جھوٹ بولا ہے اور بدھ کو واشنگٹن میں دارالحکومت کی عمارت میں تشدد کو ہوا دی ہے۔ براک اوبامہ نے ایک بیان میں کہا۔’’ تاریخ میں اس تشدد کے واقعہ کو یاد کیا جائے گا، جسے موجودہ صدر کے ذریعہ اکسایا گیا ہے، جو قانونی طریقے سے ہوئے انتخابات کے نتائج کے سلسلے میں بے بنیادجھوٹ بول رہے ہیں۔ یہ ہمارے ملک کے لئے توہین آمیز اور شرم کی بات ہے۔


ریپبلک لیڈر اپنے حامیوں کو انتخابات کے بارے میں سچائی بتانے کو تیارنہیں ہیں۔ ریپبلک لیڈر یاتو سچائی کو نظرانداز کرتے رہیں یا پھرسچائی کو قبول کریں۔ قابل ذکر ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں نے راجدھانی عمارت پر حملہ کرکے املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔ یہ تشدد کا واقعہ ان کے ذریعہ وہائٹ ہاوس کے پاس ہزاروں حامیوں سے خطاب کئے جانے کے بعد ہوا۔ فی الحال پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو وہاں سے منتشر کردیا ہے۔


ڈونالڈ ٹرمپ کے سابق چیف آف اسٹافگ اور شمالی آئرلینڈ میں خصوصی ایلجی مک ملوانے نے جمعات کو کہا کہ انہوں نے ’کیپیٹل بلڈنگ‘ میں ہوئے تشدد کے بعد بدھ کی رات اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ فائل فوٹو
ڈونالڈ ٹرمپ کے سابق چیف آف اسٹافگ اور شمالی آئرلینڈ میں خصوصی ایلجی مک ملوانے نے جمعات کو کہا کہ انہوں نے ’کیپیٹل بلڈنگ‘ میں ہوئے تشدد کے بعد بدھ کی رات اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ فائل فوٹو



تشدد کے بعد شمالی آئرلینڈ میں ٹرمپ کے خصوسی ایلچی کا استعفی

واشنگٹن: صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سابق چیف آف اسٹافگ اور شمالی آئرلینڈ میں خصوصی ایلجی مک ملوانے نے جمعات کو کہا کہ انہوں نے ’کیپیٹل بلڈنگ‘ میں ہوئے تشدد کے بعد بدھ کی رات اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ مسٹر ملوانے نے سی این بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’’میں نے کل رات وزیر خارجہ مائک پومپیو سے بات کی اور انہیں بتایا کہ میں استعفی دے رہا ہوں۔ میں یہ نہیں کرسکتا۔ میں رک نہیں سکتا‘‘۔ مسٹر ملوانے نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے مزید افسران جلد ہی اپنا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں جبکہ دیگر لوگوں نے رہنے کا منصوبہ بنایا ہے کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ صدر 20 جنوری کو دفتر چھوڑنے سے قبل ’کچھ برا‘ کرسکتے ہیں‘۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 07, 2021 09:25 PM IST