یہ لڑکی ہے اتنی خوبصورت کہ اب شادی کیلئے نہیں مل رہا کوئی لڑکا، جانیں کیا ہے اس کی ڈیمانڈ

ایک ملکہ حسن نے دعوی کیا ہے کہ اس کی خوبصورتی کی وجہ سے اس کو اپنی پسند کا کوئی ساتھی نہیں مل پا رہا ہے ۔

Oct 22, 2019 12:08 PM IST | Updated on: Oct 22, 2019 03:00 PM IST
یہ لڑکی ہے اتنی خوبصورت کہ اب شادی کیلئے نہیں مل رہا کوئی لڑکا، جانیں کیا ہے اس کی ڈیمانڈ

یہ لڑکی ہے اتنی خوبصورت کہ اب شادی کیلئے نہیں مل رہا کوئی لڑکا ، جانیں کیا ہے اس کی ڈیمانڈ

ایک ملکہ حسن نے دعوی کیا ہے کہ اس کی خوبصورتی کی وجہ سے اس کو اپنی پسند کا کوئی ساتھی نہیں مل پا رہا ہے ۔ شمالی ویلس کے لیندوڈونو کی جوئے اسٹیرلے نے گزشتہ کچھ سالوں میں ملک بھر میں منعقد ہوئے کئی مقابلہ حسن میں خطاب جیتے ہیں ، لیکن 23 سال کی اس حسینہ کا کہنا ہے کہ اس کی خوبصورتی کی وجہ سے اس کو کوئی اچھا لڑکا نہیں مل پارہا ہے ۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ غلط لوگوں کو راغب کرتی ہے۔

اسٹیرلے نے اب ایک نئے ٹی وی شو کیلئے مقابلہ حسن میں حصہ لینا چھوڑ دیا ہے ۔ یہ ٹی وی شو لڑکیوں کے سیریس بلائنڈ ڈیٹ پر میک اپ کے بغیر جانے کی وکالت کرتا ہے ۔ نارتھ ویلس لائیو کے مطابق اس کا مقصد کشش کی بنیاد پر رشتہ ڈھونڈنا ہے جو باہری حسن سے کہیں زیادہ ہے۔

جوئے نے 2016 میں مس سپرنیشنل ویلس کا خطاب جیتا تھا اور ساتھ ہی اس کو مس کانوے گلیکسی کا تاج بھی پہنایا گیا تھا ۔ علاوہ ازیں مس گلیکسی ویلس کے مقابلہ حسن میں مس پاپولرکا بھی اس کو نام دیا گیا ۔ اس نے چیسٹر یونیورسٹی سے بزنس میں فرسٹ کلاس آنرس کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے ۔ جوئے کے مطابق میں ڈیٹ کیلئے ہمیشہ میک اپ کرنے کی اجازت نہیں ہونے کی وجہ سے تھوڑی جذباتی ہوگئی ، کیونکہ میں ہمیشہ میک اپ کرتی ہوں خواہ یہ صرف کاجل ہی کیوں نہ ہو ۔

Loading...

جوئے کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ جس خاص طرح کی میں نظر آتی ہوں ، مجھے اتنے ہی عجیب لڑکے ملتے ہیں اور اچھے لڑکے مجھ سے تھوڑا خوف محسوس کرسکتے ہیں ۔ اس نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ کوئی ایسا شخص ملے جو دریا دل ہو ، کنبہ کا خیال رکھتا ہو اور کیریئر کو لے کر سنجیدہ ہو ۔

Loading...