بیروت دھماکہ: دھماکے سے 3 منزل تک اچھلیں کاریں، 73 کی موت، 4000 زخمی
بتایا جاتا ہے کہ یہ جہاز پٹاخوں سے بھرا ہوا تھا جس سے ایسا محسوس ہوا کہ یہ سوچا سمجھا بم دھماکہ ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 05, 2020 08:13 AM IST

بیروت دھماکہ: دھماکے سے 3 منزل تک اچھلیں کاریں، 73 کی موت، 4000 زخمی
بیروت۔ لبنان (Lebanon) کے دارالحکومت بیروت (Beirut blasts) میں منگل کی دیر شام ساحل کے پاس کھڑے ایک جہاز میں زبردست دھماکہ ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ جہاز پٹاخوں سے بھرا ہوا تھا جس سے ایسا محسوس ہوا کہ یہ سوچا سمجھا بم دھماکہ ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ 10 کلومیٹر کے دائرے میں موجود گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ سے کاریں تین منزل تک اچھل گئیں اور قریب میں موجود کئی عمارتیں ایک لمحہ میں منہدم ہو گئیں۔ لبنان کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ ابھی کم سے کم 73 لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریبا 4000 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
Enorme explosion à Beyrouth dans la zone du port. Origine encore inconnue.#Liban #AFP
?Anwar Amro pic.twitter.com/S21j1j6fEl
— AFP Mideast & North Africa (@AFP_MENA) August 4, 2020
What looks like fireworks going off before the large explosion at the #Beirut port. #Lebanon pic.twitter.com/D3PlidjjNA
— Joe Truzman (@Jtruzmah) August 4, 2020
لبنان کے وزیر اعظم حسن دیاب نے بدھ کو قومی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک گودام میں بھاری دھماکہ خیز اشیا اسٹور تھیں اور وہیں دھماکہ ہوا ہے۔ صدر مائیکل ایون نے ٹویٹ کر کہا ہے کہ یہ بالکل ناقابل قبول ہے کہ 2,750 ٹن دھماکہ خیز نائٹریٹ غیر محفوظ طریقے سے اسٹور کر کے رکھا گیا تھا۔ دھماکہ کیسے ہوا اس کی جانچ ابھی جاری ہے۔ جائے واردات سے دل دہلا دینے والے ویڈیو سامنے آئے ہیں جن میں سڑکوں پر لوگوں کی لاشیں بکھری نظر آ رہی ہیں۔ وزیر اعظم دیاب نے اسے خوفناک بتایا ہے اور کہا ہے کہ جو بھی قصوروار ہوں گے انہیں چھوڑا نہیں جائے گا۔
2 big explosions heard in Central Beirut this evening. Everyone is advised to stay calm. Any Indian community member in need of any help, may contact our Help Line. @MEAIndia @SecySanjay pic.twitter.com/xWlgU8WdNB
— India in Lebanon (@IndiaInLebanon) August 4, 2020
جس دھماکہ خیز نائٹریٹ کے اسٹور کی بات کہی جا رہی ہے وہ 2014 سے ہی اسٹور تھا۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی سے ایک چشم دید نے کہا کہ آس پاس کی سبھی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔ چاروں طرف شیشے اور ملبے بکھرے پڑے ہیں۔ وزیر داخلہ نے مقامی میڈیا کو واقعہ کے بارے میں بتایا کہ پورٹ میں بھاری مقدار مین امونیم نائٹریٹ تھا۔ لبنان کسٹم سے پوچھا جانا چاہئے کہ اتنی بھاری مقدار میں پورٹ پر امونیم نائٹریٹ کیا کر رہا تھا؟