உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    برسلز میں دہشت گردی کا شدید خطرہ، میٹرو ٹرین سروس بند، ہائی الرٹ جاری

    برسلز۔  بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں، جہاں یورپی یونین اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے صدر دفاتر بھی ہیں، ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور دہشت گردی کے شدید خطرات کے پیش نظر میٹرو ریلوے سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کا پورا نظام بند کر دیا گیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      برسلز۔  بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں، جہاں یورپی یونین اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے صدر دفاتر بھی ہیں، ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور دہشت گردی کے شدید خطرات کے پیش نظر میٹرو ریلوے سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کا پورا نظام بند کر دیا گیا ہے۔

      فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں تیرہ نومبر کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد سے بیلجیم میں بھی اس حملے میں ملوث مشتبہ انتہا پسندوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور پورے ملک میں سکیورٹی اہلکاروں کو بہت چوکنا کیا جا چکا ہے۔ تاہم دارالحکومت برسلز میں سکیورٹی غیر معمولی طور پر ہائی الرٹ پر ہے اور آج ممکنہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف احتیاطی اقدامات کے طور پر شہر میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ سروس ایک روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ یورپی یونین کے وزرائے داخلہ نے پیرس حملوں کے بعد یونین کی بیرونی سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے بعد یورپی یونین کے باشندوں کے پاسپورٹ بھی چیک کیے جائیں گے۔

      بیلجین پولیس اور سکیورٹی سروسز نے آج کہا کہ برسلز میں ’دہشت گردانہ حملوں کا بہت سنجیدہ اور حقیقی خطرہ‘ ہے اور شہریوں کو چاہیے کہ اپنے گھروں سے باہر وہ پرہجوم علاقوں سے دور رہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کا ایک بڑا مشتبہ ملزم، جس کا تعلق برسلز ہی سے ہے، ابھی تک مفرور ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔
      بیلجیم کی حکومت نے دہشت گردی کے خطرات کے حوالے سے ملک میں سکیورٹی اقدامات کے لیے چار مختلف درجے طے کر رکھے ہیں اور آج ہفتے کے روز برسلز کے لیے دہشت گردی کے ایسے سب سے شدید یا چوتھے درجے کے خطرے کا اعلان کر دیا گیا۔

      پبلک ٹرانسپورٹ کی ایک روزہ بندش کا اعلان آج برسلز میں ملکی حکومت کے قائم کردہ بحرانی مرکز نے کیا۔ اس کرائسس سینٹر نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ شہر میں چاروں بڑی میٹرو سروس لائنوں کی بندش کا فیصلہ پولیس کی سفارش پر کیا گیا۔ تاہم اس مرکز نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان نئے اور انتہائی سخت اقدامات کی وجہ سے دہشت گردی کے شدید خطرات سے متعلق کس طرح کی نئی اطلاعات بنیں۔

      فرانس میں ان حملوں کے بعد دہشت گردی کے انہی خطرات کے باعث گزشتہ ہفتے برسلز ہی میں بیلجیم اور اسپین کی قومی فٹ بال ٹیموں کے مابین پہلے سے طے شدہ ایک دوستانہ میچ بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔

      First published: