ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونےایران کو سب سے بڑا دہشت گرد کہہ کرعالمی برادری سے مانگی مدد

اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کہا ، ’’میں دنیا بھر کے ممالک سے ہمارے علاقوں میںاور دنیا بھر میں امن کے قیام کی ہماری کوششوں کے ساتھ شمولیت اختیار کریں اور ایران پر زیاد دباؤ ڈالیں

  • UNI
  • Last Updated: Nov 24, 2019 11:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونےایران کو سب سے بڑا دہشت گرد کہہ کرعالمی برادری سے مانگی مدد
اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو: فائل فوٹو، رائٹرز۔

یروشلم:  (اسپوتنک) اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نیتن یاہونےکہا ہے کہ امن کے قیام کے لئے عالمی برادری کو ایران پر دباؤ اورایران کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی اسرائیل کی کوششوں کی حمایت کرنی چاہئے۔ بینجامن نیتن یاہو نے اتوارکے روز تمام ممالک سے اپیل کی ہےکہ امن قائم کرنےکے لئے ایران پر دباؤ ڈالیں اور اسرائیل کی کوششوں کی حمایت کریں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کہا ، ’’میں دنیا بھر کے ممالک سے ہمارے علاقوں میںاور دنیا بھر میں امن کے قیام کی ہماری کوششوں کے ساتھ شمولیت اختیار کریں اور ایران پر زیاد دباؤ ڈالیں اور ایران کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئےاسرائیل کی کوششوں کی حمایت کریں‘‘۔

اس دوران انہوں نے اپنے اوپر بدعنوانی اورفراڈ کےالزامات کا تذکرہ نہیں کیا۔ انہوں نے ایرانی حکومت کو دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد قراردیا اورحال ہی میں مظاہروں کے دوران ایرانی عہدیداروں کے شہریوں پر ظلم کی مذمت کی۔ قابل ذکر ہے کہ ایران کی طرف سے یمن میں حوثی عرف انصار اللہ ، لبنان میں حزب اللہ اور فلسطین میں حماس جیسی جنگجو تنظیموں کی حمایت کرنے والے ایران کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

First published: Nov 24, 2019 11:47 PM IST