ہوم » نیوز » عالمی منظر

بہترین موقع: 15 اگست سے شروع ہوگی جیو فون 2 کی پری بکنگ، یہ ہے طریقہ

جیو فون 2 کی قیمت 2,999 روپئے ہے۔ اگرآپ بھی اس شاندارفون کی بکنگ کرانا چاہتے ہیں تو آپ جیو فون 2 کی بکنگ کراسکتے ہیں۔

  • Share this:
بہترین موقع: 15 اگست سے شروع ہوگی جیو فون 2 کی پری بکنگ، یہ ہے طریقہ
جیو فون 2 کی قیمت 2,999 روپئے ہے۔ اگرآپ بھی اس شاندارفون کی بکنگ کرانا چاہتے ہیں تو آپ جیو فون 2 کی بکنگ کراسکتے ہیں۔

ریلائنس جیو نے ریلائنس انڈسٹریز کی سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) میں جیو فون 2 کا اعلان کیا تھا۔ 15 اگست سے جیو فون 2 کی بکنگ شروع ہورہی ہے۔ جیو فون 2 میں واٹس ایپ اوریوٹیوب جیسے فیچر ہیں۔ یعی آپ اس میں واٹس اپ استعمال کرنے کے ساتھ  ساتھ  یو ٹیوب کے ویڈیو بھی دیکھ  سکیں گے۔


اس فون کی قیمت 2,999 روپئے ہے۔ اگرآپ بھی اس شاندارفون کی بکنگ کرانا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو بتارہے ہیں کہ کیسے آپ جیو فون 2 کی بکنگ کراسکتے ہیں۔


ایسے کریں جیوفون 2 کی بکنگ


آپ جیو کی آفیشیل ویب سائٹ پر جائیں گے

(www.jio.com)

اور مائی جیوایپ کی مدد سے جیوفون 2 بک کراسکتے ہیں۔ سب سے پہلے آپ کو ویب سائٹ کھولنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کو رجسٹریشن  پیج پرجانا ہوگا، اس کے بعد گیٹ ناو آپشن پرکلک کریں، اس کے بعد اس صفحہ پر آپ کو اپنا نام ، رابطہ نمبر، پتہ اور دوسری تفصیلات دینی ہوں گی۔ اس کے بعد آپ کو یہ بتایا جائے گا کہ کب تک آپ کو یہ فون مل جائے گا۔

جیو فون 2 میں ہوں گی یہ خوبیاں

جیو فون 2 میں 2.4 انچ کا ڈسپلے ہوگا۔ فون میں 512 ایم بی کی ریم ہوگی، اس میں آپ کو 4 جی بی کا انٹرنل اسٹوریج ملے گا، جسے ایس ڈی کارڈ کے ذریعہ 128 جی بی تک بڑھایا جاسکے گا۔ اگرکیمرے کی بات کریں، توفون کے ریئرمیں 2 میگا پکسل کاپرائمری کیمرہ ہوگا۔

جبکہ سیلفی کے لئے اس موبائل میں فرنٹ میں وی جی اے کیمرہ ہوگا۔ یہ فون وائی فائی جی پی ایس بلو ٹوتھ اور ایف ایم سے لیس ہوگا۔ جیو فون 2 میں 2000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی اور یہ کے اے آئی آپریٹنگ سسٹم پر چلے گا۔ اس میں کارٹی کی پیڈ ہوگا۔ اس فون میں وائس اسسٹنٹ کے لئے ایک ڈیڈ یکیٹید بٹن ہوگا۔ یہ فون 24 ہندوستانی زبانوں کوسپورٹ کرے گا۔ ساتھ ہی یہ وائس کمانڈ کو بھی سپورٹ کرے گا۔
First published: Aug 13, 2018 04:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading