உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amoeba Naegleria: نیگلیریا فولیری کیاہے؟ اس سے دماغ کو کیسے ہوگا سب سےبڑا خطرہ؟

    تصویر ٹوئٹر: Gennady Simanovsky

    تصویر ٹوئٹر: Gennady Simanovsky

    نیگلیریا فولیری ناک کے ذریعے جسم میں داخل ہو کر لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر تیراکی کے دوران امیبا سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ یہ ناک سے سفر کرتا ہے اور دماغی بافتوں کو تباہ کرتا ہے۔

    • Share this:
      ایک خلیے والے امیبا (amoeba) کی وجہ سے ہونے والے ایک نایاب انفیکشن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انسانی دماغ پر اثر انداز ہوتا ہے۔ مذکورہ بیماری سے شمالی اسرائیل (Northern Israel) میں ایک 36 سالہ شخص کی موت ہو گئی ہے۔ اس آدمی کو دوسرے بنیادی بیماری نہیں تھی۔

      اس شخص کو علاج کے دوران اس کو پرائمری امیبک میننگوئنسفلائٹس (PAM) لاحق تھا، جو کہ دماغ میں کھانے والے نیگلیریا فولیری (Naegleria Fowleri amoeba) کی وجہ سے ایک مہلک دماغی انفیکشن ہے۔ اس قسم کا امیبا پانی کے ٹھہرے ہوئے ذخائر میں پایا جاتا ہے۔ اس کیس کا پتہ اسرائیلی شہر تبریاس (Tiberias) کے پوریا میڈیکل سینٹر نے لگایا تھا۔ آخر نیگلیریا فولیری کیا ہے؟ اس سے امیبک میننگوئنسفلائٹس کیوں ہوتا ہے؟

      پرائمری ایمبک میننگوئنسفلائٹس (PAM) دماغ کا ایک نایاب انفیکشن ہے جو نیگلیریا فولیری Naegleria fowleri کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ عام طور دماغ میں ہوتا ہے۔ یہ ایک بہت ہی نایاب واقعہ ہے کہ امیبا انسانوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ امیبا میٹھے پانی میں پھلتا پھولتا ہے جیسے جھیلوں، ندیوں، گرم چشموں، صنعتی خارج ہونے والے پانی، قدرتی پانی کے ذرائع اور غیر تسلی بخش یا غیر کلورین شدہ سوئمنگ پول میں یہ پایا جاتا ہے۔

      امیبا نیگلیریا ایک انتہائی نایاب مائکرو آرگنزم (حیاتی جرثومہ)ہے۔ یو ایس سی ڈی سی کے مطابق 1962 سے 2019 تک ملک میں ایسے صرف 148 کیسز پائے گئے۔ پچھلے 10 سال میں 34 انفیکشنز پائے گئے اور علاج کے باوجود صرف تین لوگ بچ پائے۔ اس کے بڑھنے کے لیے درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہونا چاہیے۔ اسے خوردبین کے بغیر نہیں دیکھا جا سکتا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      MP News: ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے بیچ فیڈریشن بناکر مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے : پنڈت راج ناتھ شرما

      نیگلیریا فولیری ناک کے ذریعے جسم میں داخل ہو کر لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر تیراکی کے دوران امیبا سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ یہ ناک سے سفر کرتا ہے اور دماغی بافتوں کو تباہ کرتا ہے۔

      LPG Cylinder:مہنگے ہوئے بڑے سلینڈر تو چھوٹے سلینڈروں کے بڑھی فروخت،آگرہ میں فروخت 30 فیصد تک بڑھی

      اس کی علامات میں سر درد، بخار، متلی، گردن میں اکڑنا، توازن کا کھو جانا، دورے پڑنا اور فریب نظر آنا شامل ہیں۔ یہ بیماری دماغ سے متعلقہ علامات کے پانچ دنوں کے اندر مریض کو ہلاک کردیتے ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: