بھوٹان کے وزیراعظم نےدی ہندوستان کویوم آزادی کی مبارکباد، وزیراعظم مودی کوبتایا بہترین انسان

ہندوستان کے پڑوسی ملک بھوٹان نے بھی یوم آزادی کےاس خصوصی موقع پرہندوستان کومبارکباد پیش کی ہے۔ بھوٹان کے وزیراعظم دفترکی طرف سےسوشل میڈیا فیس بک پرخصوصی طورپروزیراعظم نریندرمودی کےلئےایک پیغام لکھا گیا ہے۔

Aug 15, 2019 08:15 PM IST | Updated on: Aug 15, 2019 08:50 PM IST
بھوٹان کے وزیراعظم نےدی ہندوستان کویوم آزادی کی مبارکباد، وزیراعظم مودی کوبتایا بہترین انسان

ہندوستان آج (جمعرات) کو اپنا 73 واں یوم آزادی منا رہا ہےاوردنیا کے ہرکونے میں موجود ہندوستانی خوشی کے ساتھ آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔ دنیا کےتمام ممالک نےیوم آزادی کے موقع پرہندوستان کونیک خواہشات اورمبارکباد بھیجا ہے۔ اسی ضمن میں ہندوستان کے پڑوسی ملک بھوٹان نے بھی یوم آزادی کےاس خصوصی موقع پرہندوستان کومبارکباد پیش کی ہے۔ بھوٹان کےوزیراعظم دفترکی طرف سےفیس بک پرخصوصی طورپر وزیراعظم نریندرمودی کےلئےایک پیغام لکھا گیا ہے۔

اس پیغام میں وزیراعظم نریندرمودی اوربھوٹان کے وزیراعظم ڈاکٹر لوٹےشیرنگ کے ساتھ ملاقات اورآپسی تعلقات کولےکرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ایک واقعہ کا ذکرکرتے ہوئے وزیر اعظم لوٹےشیرنگ نےلکھا ہےکہ حال میں مجھےایک کتاب ملی، جو'ایگزام واریئرس بائی نریندرمودی' تھی۔

Loading...

اس پیغام میں وزیراعظم نریندرمودی اوربھوٹان کے وزیراعظم ڈاکٹرلوٹےشیرنگ کےساتھ ملاقات اورآپسی تعلقات کولےکرکی گئی ہے۔ ایک واقعہ کا ذکرکرتےہوئے وزیراعظم شیرنگ نےلکھا ہےکہ حال میں مجھےایک کتاب ملی، جو'ایگزام واریئرس بائی نریندرمودی' تھی۔ میں نے فوراً اس کتاب کے کچھ اوراق کو پلٹا تواس میں دیکھا کہ بچوں کو امتحان کی تیاری سے متعلق وہ بتا رہے ہیں، اس کے علاوہ زندگی جینے سے متعلق کئی بات لکھی ہیں۔ میں نے ذاتی طورپر اس کا تجزیہ کیا تو پایا کہ اس میں بچوں میں امتحان کے تناو کودور کرنے کے لئے آسان زبان میں سمجھایا گیا، بہت ہی گہری اور بہترین باتیں ہیں، جو کہ نریندرمودی ہیں۔

دو روزہ دورے پربھوٹان جائیں گے وزیراعظم مودی

واضح رہےکہ ہندوستان کےوزیراعظم نریندرمودی دوروزہ دورہ پر17 اگست کوبھوٹان جائیں گے۔ اس دوران وہ بھوٹان نریش جگمےکھیسرنامگیال وانگچک اوربھوٹان کے چوتھے نریش جگمےسگیے وانگ چک سے ملاقات کریں گے۔ وہ بھوٹان کے وزیراعظم ڈاکٹرلوٹے شیرنگ کےساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ اس سےقبل بھوٹان کےوزیراعظم ڈاکٹرلوٹے شیرنگ کی طرف سےاس تحریرنے دونوں ممالک کے رشتوں کوایک نیا آیام دیا ہے۔

اپنی تحریرمیں وزیراعظم شیرنگ نےکئی باتوں کا ذکرکیا ہے۔ انہوں نےنئی دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کا ذکرکرتےہوئےلکھا ہےکہ دنیا کےسب سے بڑے جمہوری ملک کےوزیراعظم سےجب دہلی میں ملاقات ہوئی تووہ ایک ایسےشخص کےطورپرسامنےآئے جواتنا شائستہ اوربہترین فطرت کےہیں۔ نریندرمودی سے بات کرتے ہوئےمجھے یہ احساس ہوا کہ وہ ایک باہمت اورحوصلہ مند شخص ہیں، جواپنےملک کی ترقی کےلئےسخت اوربڑے فیصلےلےسکتا ہے۔

شیرنگ نےمزید لکھا کہ اس کتاب میں زندگی کےکئی اہم مقاصد کا ذکرہے۔ وزیراعظم مودی کہتےہیں کہ وزیراعظم بننےکےلئےمیں نےکبھی وزیراعظم بننےکے بارے میں خواب نہیں دیکھا، میں کبھی بھی ایک کلاس مانیٹرنہیں تھا۔ شیرنگ نےکہا کہ اسے پڑھ کرلگا کہ وہ (مودی) اتنا مثبت، صرف کتاب میں نہیں بلکہ شخصی طورپر بھی ہیں۔ شیرنگ نے کہا کہ وزیراعظم مودی کے بھوٹان دورے کو میں دو ممالک کے لئے دوستی کے نئے باب کے طورپر دیکھتا ہوں۔ آج کے دن میں ہندوستان کے لوگوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ ہم ایک پرامن اور خوشحال ہندوستان کے لئے دعا کرتے ہیں۔

Loading...