بھوٹان نے ڈوکلام پر ہندوستان کو دیا جھٹکا، کہا-سرحدی تنازعہ حل کرنے میں چین مساوی شراکت دار
بھوٹان نے ڈوکلام پر ہندوستان کو دیا جھٹکا، کہا-سرحدی تنازعہ حل کرنے میں چین مساوی شراکت دار(علامتی تصویر)
چھ سال قبل ڈوکلام میں چینی فوجیوں کے غیر مجاز قبضہ جات کو لے کر ہند-چین کے درمیان کشیدگی کافی بڑھ گئی تھی اور طویل عرصے تک ہندوستانی اور چینی فوج آمنے سامنے تھے۔
بھوٹان کے وزیراعظم لوتے تھیرنگ نے ڈوکلام تنازعہ کا حل نکالنے کے لیے چین کو مساوی فریق بتایا ہے۔ بھوٹان کے پی ایم کا کہنا ہے کہ ڈوکلام کے تنازعہ کو حل کرنے میں بھوٹان، ہندوستان اور چین یکساں شراکت دار ہیں اور تینوں ملکوں کو مل کر اس کا حل نکالنا ہوگا۔ بھوٹان کے اس رُخ سے ہندوستانکو جھٹکا لگ سکتا ہے، کیونکہ ہندوستان کا ماننا ہے کہ چین نے غیر قانونی طور سے اس بلند مقام والے علاقے میں قبضہ کیا ہے۔
بتادیں کہ، چھ سال قبل ڈوکلام میں چینی فوجیوں کے غیر مجاز قبضہ جات کو لے کر ہند-چین کے درمیان کشیدگی کافی بڑھ گئی تھی اور طویل عرصے تک ہندوستانی اور چینی فوج آمنے سامنے تھے۔ دونوں ملکوں کےد رمیان طویل سفارتی بات چیت کے بعد ڈوکلام میں چینی فوجی پیچھے ہٹے تھے۔ بھوٹان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم تیار ہیں۔ جب دیگر دو فریق بھی تیار ہوں، ہم مذاکرات کرسکتے ہیں۔ اس سے صاف اشارہ ملتا ہے کہ ہندوستان، چین اور بھوٹان کے درمیان ڈوکلا م میں ٹرائی-جنکشن کی صورت پر بات چیت کرنے کو تھمیمپو تیار ہے، جو اس تنازعہ میں اہم شراکت دار بھی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسی مہینے کی آٹھ تاریخ کو، جب تک نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان سرحدی صورتحال معمول پر نہیں آتی تب تک ہندوستان روس-انڈیا-چین (RIC) گروپنگ کی میٹنگ میں شرکت کا امکان نہیں رکھتا ہے۔ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ وقتاً فوقتاً ملاقات کرتے ہیں تاکہ باہمی دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ سال 2022 میں یوکرائن کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے تینوں ممالک کی ملاقات نہیں ہوئی ہے، جب کہ ان ممالک کے رہنماؤں نے جون 2019 کے بعد سے فزیکل طور پر ملاقات نہیں کی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔