بائیڈن اور میکرون نے کیا عہد، یوکرین میں جنگی جرائم کے لیے روس کو ٹھہرائیں گے جواب دہ
بائیڈن اور میکرون نے کیا عہد، یوکرین میں جنگی جرائم کے لیے روس کو ٹھہرائیں گے جواب دہ
2021 کے آغاز میں امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بائیڈن میکرون کی پہلی امریکی دورے کی میزبانی کررہے ہیں۔ بائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل نے میکرون اور ان کی اہلیہ بریگیٹ کو گلے لگا کر استقبال کیا
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ 9 مہینے سے زیادہ وقت سے جاری ہے۔ اس درمیان امریکی صر جوبائیڈن اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے یوکرین میں جنگی جرائم کے لیے روس کو جواب دہ ٹھہرانے کا عہد کیا ہے۔ نیوز ایجنسی رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق، جوبائیڈن اور ایمانویل میکرون نے یوکرین میں 'وسیع پیمانے پر دستاویزی مظالم اور جنگی جرائم' کے لیے روس کو جوابدہ ٹھہرانے کا عہد کیا۔ ملاقات میں تمام اتحادیوں نے جنگ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نمٹنے پر بھی زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں اس معاملے پر ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔
2021 کے آغاز میں امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بائیڈن میکرون کی پہلی امریکی دورے کی میزبانی کررہے ہیں۔ بائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل نے میکرون اور ان کی اہلیہ بریگیٹ کو گلے لگا کر استقبال کیا اور دونوں نے امریکی-فرانسیسی تعلقات کے 200 سے زیادہ سالوں کا جشن منایا۔ وہائٹ ہاوس کے اوول آفس میں میٹنگ کے بعد جاری مشترکہ بیان میں دونوں قائدین نے کہا کہ وسیع پیمانے سے دستاویزی جرائم اور جنگی جرائم کے لیے روس کو ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے پابندی عہد ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے چین کے قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کو چیلنج کرنے کے حوالے سے اپنے خدشات پر ایک دوسرے کی حمایت کرنے کا بھی عزم کیا، جس میں انسانی حقوق کا احترام کرنا اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم عالمی مسائل پر چین کے ساتھ مل کر کام کرنا شامل ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ فرانس اور امریکہ ولادمیر پوتن کے لالچی عزائم کا مقابلہ کر رہے ہیں اور جمہوری اقدار اور عالمی انسانی حقوق کا دفاع کر رہے ہیں۔ میکرون نے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ سمندر کے دونوں کناروں پر جمہوریت کا دفاع کریں اور یوکرین میں جنگ کے براہ راست اور بالواسطہ نتائج کا مل کر سامنا کریں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔