امریکی صدر بائیڈن نے کہا-کمیونٹیز کے خلاف نفرت انگیز جرائم کو جگہ نہیں، ٹرمپ نے ہندی میں لگائے ہند-امریکہ دوستی کے نعرے
ٹرمپ اور بائیڈن نے نفرت پرمبنی پرتشدد واقعات کی مذمت کی۔
بائیڈن نے کہا، ملک میں یہودی مخالف، کیتھولک مخالف، مارمن مخالف، مسلم مخالف، ہندو مخالف، سکھ مخالف پرتشدد واقعات ہورہی ہیں۔ ساتھیوں، نفرت کی لکیر پوری طرح کبھی نہیں مٹتی۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سفید فام کو سب سے بہترین سمجھنے والی ذہنیت اور دیگر کمیونٹیز کے خلاف نفرت پیدا کرنے والی کسی بھی قسم کے تشدد کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ بائیڈن نے یہ بات ملک میں جاری ہندو، سکھ اور مسلم مخالف پرتشدد واقعات کے درمیان کہی۔
بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے زیر اہتمام 'یونائیٹڈ وی اسٹینڈ' کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پس منظر یا عقائد کچھ بھی ہوں، ہم نفرت کی وجہ سے ہونے والے تشدد کے خلاف متحد ہیں۔ بائیڈن نے کہا کہ ایسے واقعات کے بعد انہوں نے صدارت کے لیے انتخاب لڑنے پر غور کیا۔ انہوں نے کہا’میں پڑھا رہا تھا اور مجھے لگتا تھا کہ میرے لیے ٹیچنگ سب سے اچھا کام ہے۔ لیکن شیرلوٹسول نے سب کچھ بدل دیا، کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ہماری کہانی ایک ملک اور ایک امریکہ کے طو رپر لوگوں کو متحد کرنے کی ہے۔ سفید فام کو سب سے بہترین ماننے والے ایک حملہ آور نے یہاں 2017 میں مظاہرین کی ایک بھیڑ پر کار سے حملہ کردیا تھا۔
نفرت لکیر مٹاتی نہیں، صرف چھپ جاتی ہے بائیڈن نے کہا، ملک میں یہودی مخالف، کیتھولک مخالف، مارمن مخالف، مسلم مخالف، ہندو مخالف، سکھ مخالف پرتشدد واقعات ہورہی ہیں۔ ساتھیوں، نفرت کی لکیر پوری طرح کبھی نہیں مٹتی۔ یہ صرف چھپ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نفرت پر مبنی جرائم کے شکار لوگوں کی پوری مدد کرے گا۔
ٹرمپ نے ہندی میں لگائے ہند-امریکہ دوستی کے نعرے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نومبر میں وسط مدتی انتخابات سے پہلے ہند-امریکی طبقوں کو راغب کرنے کے لئے ہندی میں ہند-امریکہ دوستی کا نعرہ دیا ہے۔ ریپبلک ہندو کوولیشن (آر ایچ سی) کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں ٹرمپ ریہرسل کرتے ہوئے ہند-امریکہ سب سے اچھے دوست کہتے دکھائی دے رہے ہیں۔ 30 سیکنڈ کے اس ویڈیو میں ٹرمپ شکاگو کے کاروباری اور آر ایس سی کے رکن شلبھ کمار کے ساتھ بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ نیا نعرہ 2016 میں دئیے گئے نار، اب کی بار، ٹرمپ سرکار کے نعرے سے متاثر ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔