உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM Modi: اگلے ماہ ٹوکیو میں کواڈ سمٹ، امریکی صدر بائیڈن، پی ایم مودی سے کریں گے ملاقات

    امریکی صدر جوبائیڈن اور وزیراعظم ہند نریندر مودی (فائل فوٹو)

    امریکی صدر جوبائیڈن اور وزیراعظم ہند نریندر مودی (فائل فوٹو)

    بائیڈن جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول اور جاپان کے وزیر اعظم کشیدا فومیو سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ ساکی نے کہا کہ یہ رہنما ہمارے اہم سیکورٹی تعلقات کو مضبوط کرنے، اقتصادی تعلقات کو بڑھانے اور عملی نتائج کی فراہمی کے لیے ہمارے قریبی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    • Share this:
      وائٹ ہاؤس (White House) نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن (US President Joe Biden) اگلے ماہ جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کریں گے اور ٹوکیو میں کواڈ سربراہی اجلاس (QUAD summit in Tokyo) میں شرکت کریں گے، جس کے دوران وہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی (India’s Prime Minister Narendra Modi) سے بھی ملاقات کریں گے۔

      بائیڈن کا جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ 20 سے 24 مئی تک طے پایا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے بدھ کے روز یہاں کہا کہ یہ سفر بائیڈن-ہیرس انتظامیہ کے آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل کے لیے مضبوط عزم کو آگے بڑھائے گا۔

      مزید پڑھیں: Jobs in Telangana: تلنگانہ میں 80 ہزار نئی نوکریوں کا اعلان، لیکن پہلے سے وعدہ شدہ اردو کی 558 ملازمتیں ہنوز خالی!

      بائیڈن جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول اور جاپان کے وزیر اعظم کشیدا فومیو سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ ساکی نے کہا کہ یہ رہنما ہمارے اہم سیکورٹی تعلقات کو مضبوط کرنے، اقتصادی تعلقات کو بڑھانے اور عملی نتائج کی فراہمی کے لیے ہمارے قریبی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

      مزید پڑھیں: TMREIS: تلنگانہ اقلیتی رہائشی اسکول میں داخلوں کی آخری تاریخ 20 اپریل، 9 مئی سے امتحانات

      انھوں نے کہا کہ ٹوکیو میں صدر بائیڈن آسٹریلیا، جاپان، ہندوستان اور امریکہ کے کواڈ گروپ کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ہم اس سفر کے بارے میں جلد ہی معلومات فراہم کریں گے۔ تب تک کے لیے مزید تفصیلات کا انتظار کریں۔


       

      امریکہ - ہند بحرالکاہل خطے میں عملی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ گروپ بندی کے لیے واشنگٹن کے عزم کے بارے میں ایک مضبوط اشارہ دینے کے لئے کواڈ کے رہنماؤں کی ذاتی موجودگی کے ساتھ سربراہی اجلاس منعقد کرنے پر غور کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے مارچ میں کواڈ لیڈروں کے پہلے سمٹ کی ڈیجیٹل طریقے سے میزبانی کی تھی، جس میں انڈو پیسیفک خطے کا عزم، آزاد، کھلی، شمولیت، جمہوری اقدار سے وابستہ تھا جو زبردستی قبضے جیسی رخنہ اندازی سے آزاد ہو۔ اسے ایک طرح سے چین کے لئے پیغام کے طور پر دیکھا گیا تھا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: