قرض بحران کے درمیان جو بائیڈن نے آسٹریلیا کا دورہ کیا منسوخ، صرف جی7 کانفرنس میں لیں گے حصہ

قرض بحران کے درمیان جو بائیڈن نے آسٹریلیا کا دورہ کیا منسوخ، صرف جی7 کانفرنس میں لیں گے حصہ

قرض بحران کے درمیان جو بائیڈن نے آسٹریلیا کا دورہ کیا منسوخ، صرف جی7 کانفرنس میں لیں گے حصہ

امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے پیر (مقامی وقت) کو تصدیق کی کہ اگر کانگریس نے کام نہیں کیا تو امریکہ جون کے اوائل میں اپنی ذمہ داریوں سے ڈیفالٹ قرار دیا جاسکتا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Washington
  • Share this:
    امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے آسٹریلیا اور پاپوا نیو گینی کا اپنا مجوزہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔ حالانکہ بائیڈن اس ہفتہ جاپان کے ہیروشیما میں ہونے والے جی7 چوٹی کانفرنس میں شامل ہوں گے۔ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ امریکہ بہت ہی جلد قرض ادا کرنے کے معاملے میں ڈیفالٹر قرار دیا جاسکتا ہے۔

    امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے پیر (مقامی وقت) کو تصدیق کی کہ اگر کانگریس نے کام نہیں کیا تو امریکہ جون کے اوائل میں اپنی ذمہ داریوں سے ڈیفالٹ قرار دیا جاسکتا ہے۔ بتادیں کہ امریکہ میں تین بڑے بینک ڈیفالٹس قرار دئیے جاچکے ہیں۔

    بائیڈن نے آسٹریلیائی وزیراعظم البنیس سے کی بات

    وہائٹ ہاوس نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صدر بائیڈن نے آسٹریلیائی وزیراعظم البنیس سے بات کی ہے اور انہیں مطلع کیا ہے کہ وہ آسٹریلیا کا اپنا دورہ ملتوی کردیں گے۔ انہوں نے ایک سرکاری ریاستی دورے کے لیے پی ایم البنیس کو مدعو کیا۔ ساتھ ہی صدارتی ٹیم نے پاپوا نیو گینی کی ٹیم کے پی ایم کے ساتھ بات چیت کر کے انہیں بھی اطلاع دی ہے کہ بائیڈن اپنا دورہ ملتوی کررہے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:

    یوگنڈا میں ہندوستان شہری کو آف ڈیوٹی کانسٹیبل نے گولی مار کر کیاہلاک، یہ جان بوجھ کر کیاگی‘ پولیس

    یہ بھی پڑھیں:

    مسک نےٹویٹرکیلئےپہلےحصول میں بھرتی سروس لاسکی کوخرید لیا، کیااب ٹویٹرکی قسمت جاگ جائے گی؟

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے بیان میں کہا کہ صدر بائیڈن کانگریس کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے لیے G7 سربراہی اجلاس کی تکمیل کے بعد اتوار کو امریکہ واپس آئیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کانگریس ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے مقررہ وقت کے اندر کارروائی کرے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: