پاکستان کو بڑا جھٹکا: ایف اے ٹی ایف نے مانا اب بھی دہشت گردوں کو پیسہ دے رہا ہے پاک، کیا بلیک لسٹ

دنیا بھر کے سامنے اپنی اقتصادی حالت سدھارنے کیلئے بھیک مانگ رہے پاکستان کو تگڑا جھٹکا لگا ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے جمعہ کو پاکستان کوعالمی معیارات پرکھرا نہ اترنے میں پاکستان کو 'بلیک لسٹ' میں ڈال دیا ہے۔

Aug 23, 2019 02:25 PM IST | Updated on: Aug 23, 2019 02:28 PM IST
پاکستان کو بڑا جھٹکا: ایف اے ٹی ایف نے مانا اب بھی دہشت گردوں کو پیسہ دے رہا ہے پاک، کیا بلیک لسٹ

ایف اے ٹی ایف نے مانا اب بھی دہشت گردوں کو پیسہ دے رہا ہے پاکستان۔(تصویر:نیوز18اردوگرافکس)۔

دنیا بھر کے سامنے اپنی اقتصادی حالت سدھارنے کیلئے بھیک مانگ رہے پاکستان کو تگڑا جھٹکا لگا ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے جمعہ کو پاکستان کوعالمی معیارات پرکھرا نہ اترنے میں پاکستان کو 'بلیک لسٹ' میں ڈال دیا ہے۔

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے ہندستانی فسران کے حوالے سے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسنگ  کے 40 میں سے 32 پیرا ملٹری پاکستان کونا اہل پایا۔گذشتہ ہفتے ، اسلام آباد نے 450 صفحات پر مشتمل دستاویز پیش کیا تھا۔ جس میں حکومت نے موجودہ قوانین میں کی گئی تمام تبدیلیاں اور گذشتہ ڈیڑھ  سالوں میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی بھی شامل ہے۔

پاکستان نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے لشکر طیبہ / جماعت الدعوۃ (جے یو ڈی) کے سربراہ حافظ سعید پر دہشت گردوں کی مالی اعانت کا الزام عائد کیا تھا اور اس سال کی جاری کوششوں کےتحت جے یو ڈی اورایسی  دیگر تنظیموں کے املاک پر یو این ایس سی نے پابندی لگادی تھی۔

Loading...

ایف اے ٹی ایف کے ذریعہ کسی ملک کو بلیک لسٹ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ ملک منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کی سرگرمیوں کے لئے فنڈنگ  کے خلاف عالمی لڑائی میں ساتھ  نہیں دے رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی طرف سے بلیک لسٹ کرنے کے بعد اس سے  آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک ، یورپی یونین جیسے کثیرالجہتی قرض دہندہ اس کی گریڈنگ کو کم کرسکتے ہیں۔ لہذا ، دنیا بھر کے ممالک سے مالی مدد حاصل کرنے کا راستہ مکمل طور پر بند ہوجائے گا۔

Loading...