ہوم » نیوز » عالمی منظر

تہران میں ٹیک آف کے بعد ہی کریش ہو گیا یوکرین کا طیارہ، 176 لوگوں کی موت: دیکھیں ویڈیو

ایران میں یوکرین کا ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ ملی اطلاعات کے مطابق یوکرین کے طیارہ بوئینگ۔737 میں کرو ممبرس سمیت کل 170لوگوں کی حادثے میں موت ہوگئی۔

  • Share this:

ایران میں یوکرین کا ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ ملی اطلاعات کے مطابق یوکرین کے طیارہ بوئینگ۔737 میں کرو ممبرس سمیت کل 176لوگوں کی حادثے میں موت ہوگئی۔ ان میں 9 کرو ممبر تھے۔ یوکرین کے وزیر مطابق طیارہ کریش میں مرنے والے لوگوں میں 82 ایرانی ، 63 کناڈا کے شہری تھے۔

ایرانی نیوزایجنسی آئی ایس این اے نے طیارہ میں سوار سبھی لوگوں کے مارے جانے کی تصیق کی ہے۔ یہ حادثہ صبح 9 بجے تہران میں واقع امام خمینی ایئرپورٹ کے پاس ہوا۔ بتایا جارہا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارہ ٹیک آف کے بعد ہی کریش ہوگیا۔ ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک جانچ ٹیم جائے حادثہ پربھیجی گئی ہے۔

آئی ایس این اے کے مطابق طیارہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 5:15 پر اڑان بھرنی تھی۔ حالانکہ اسے 6:12 پر روانہ کیا گیا۔ ٹیک آف کے بعد ہی بوئنگ 737 میں تکنیکی خرابی آگئی اور اس نے ڈیٹا بھیجنا بند کردیا جس کے کچھ دیر بعد ہی یہ کریش ہوگیا۔

ویب سائٹ "فلائٹ رڈار24"کے مطابق اس طیارے نے تہران سے اڑان بھری تھی اور کی ایف جارہا تھا۔ کی ایف یوکرین کی راجدھانی ہے۔ 7900  فٹ کی اونچائی پر یہ طیارہ کریش ہوگیا۔



ukrain plane
ایرانی نیوزایجنسی کے مطابق یہ حادثہ صبح 9 بجے تہران میں واقع امام خمینی ایئرپورٹ کے پاس ہوا۔ بتایا جارہا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارہ ٹیک آف کے بعد ہی کریش ہوگیا۔
— Mehrdad Torabi (@mehrdadt1987) January 8, 2020





ایران پریس ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہامریکی ایئربیس پر داغے گئے میزائیل حملے میں 80 فوجیوں کی موت ہوگئی ہے۔ حالانکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے پہلے کہا تھا کہ میزائل حملے کے بعد بھی سب کچھ ٹھیک ہے۔
First published: Jan 08, 2020 09:24 AM IST