ہوم » نیوز » عالمی منظر

بڑی خبر: پاکستان میں بھیڑ سے بھرے بازار میں ہوا بم دھماکہ، 20 افراد زخمی

پاکستان (Pakistan) کے قبائلی مغربی ضلع میں جمعرات کے روز ایک مصروف بازار میں ہوئے بم دھماکے (Bomb Blast)میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔

  • Share this:
بڑی خبر: پاکستان میں بھیڑ سے بھرے بازار میں ہوا بم دھماکہ، 20 افراد زخمی
پاکستان میں بم دھماکہ

پاکستان (Pakistan) کے قبائلی مغربی ضلع میں جمعرات کے روز ایک مصروف بازار میں ہوئے بم دھماکے (Bomb Blast)میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکا پاڑاچنار شہر کے تری بازار میں ایک ٹھیلے میں لگائے گئےدھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ اس دوران مارکیٹ میں کافی بھیڑ تھی۔ لوگ گروسری اور سبزی خریدنے میں مصروف تھے۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پاڑاچنار صوبہ خیبر پختونخوا صوبہ کے کرم ضلع میں ہے۔

دھماکے (Bomb Blast) کے فورا بعد ہی سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لے جایا گیا۔ سکیورٹی فورسز (security forces) نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور سرچ آپریشن شروع کیا۔ ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ، لیکن اس علاقے میں سنیوں اور شیعوں کے درمیان جھڑپیں ہوچکی ہیں۔ مقامی رہائشیوں نے تمام ٹریفک کو روک دیا اور راستوں کو بند کردیا اورپداچنار پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔


پاکستان میں کوروناوائرس Coronavirus کے 1763 نئے کیس

وہیں دوسری طرف ، پاکستان (Pakistan) میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ جمعرات کو پاکستان میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے 1763 نئےمعاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، پاکستان میں اب تک کل 2،69،191 کووڈ 19 کے معاملے سامنے آچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان (Pakistan) میں کوروناوائرس وبا (Covid-19 pandemic) سے مرنے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان کی قومی صحت کی خدمات کی وزارت نے بتایا کہ کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان (Pakistan) میں کورونا وائرس(Coronavirus) سے ہلاکتوں کی تعداد 5،709 تک جا پہنچی ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 24, 2020 01:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading