உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بھاری تباہی : برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے مچی تباہی، کم از کم 40 کی موت، 300 افراد لاپتہ

    photo: AP

    photo: AP

    برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے تباہی زدہ علاقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا، " ایسے خطرناک منظر کو دیکھ کر جذباتی ہوئے بغیر نہیں رہا جاسکتا'۔

    • Share this:
      برازیل میں ایک کان کے پاس واقع ڈیم ٹوٹ جانے سے مچی تباہی میں کم از کم 40 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور قریب 300 افراد لاپتہ ہیں۔ ان میں سے کئی لوگوں کے مارے جانے کا اندیشہ ہے۔

      برازیل کے مناس گیریس ریاست میں نیلو ہوری جوزونتو شہر کے پاس ویل کان میں جمعہ کو یہ تباہی آئی۔ ڈیم ٹوٹنے سے سموچے علاقے میں گاد سے بھرا سیلاب آگیا اور بروماڈینو شہر کے قریب کے کھیت اس کی زد میں آگئے۔ سنیچر کو کئی ہیلی کاپٹروں کو راحت بچاؤ کے کام میں لگایا گیا کیونکہ ڈیم ٹوٹنے سے نکلا گاد عمارتوں میں بھر گیا۔

      برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے تباہی زدہ علاقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا، " ایسے خطرناک منظر کو دیکھ کر جذباتی ہوئے بغیر نہیں رہا جاسکتا'۔
      First published: