உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan : کراچی یونیورسٹی میں دھماکہ، تین چینی باشندوں سمیت چار افراد کی موت

    Pakistan : کراچی یونیورسٹی میں دھماکہ، تین چینی باشندوں سمیت چار افراد کی موت

    Pakistan : کراچی یونیورسٹی میں دھماکہ، تین چینی باشندوں سمیت چار افراد کی موت

    Blast At Karachi University In Pakistan : کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ امکان ہے دھماکا خود کش تھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق برقع پوش خاتون ملوث ہوسکتی ہے۔

    • Share this:
      کراچی : پاکستان میں کراچی یونیورسٹی میں ایک بڑے دھماکہ کی خبر سامنے آرہی ہے ۔ اس دھماکہ میں چار افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے باہر کھڑی ایک وین میں دھماکہ ہوا ، جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔ دھماکہ کے بعد ریسکیو اور سکیورٹی ادارے یونیورسٹی پہنچ گئے اور علاقہ کو اپنے گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے اور کراچی یونیورسٹی کے سبھی داخلی اور خارجی راستے بند کردئے گئے ۔

      وہیں ڈان نیوز نے عینی شاہدین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ لوگ انسٹی ٹیوٹ میں سے وین میں آکر بیٹھے ہی تھے کہ زوردار دھماکہ ہو گیا ، جس کے نتیجے آگ لگ گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی پولیس مشتاق احمد مہر نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ دھماکہ تقریباً ڈھائی بجے کراچی یونیورسٹی کی وین میں کامرس ڈپارٹمنٹ کے قریب ہوا۔

       

      یہ بھی پڑھئے : شادی کے بعد عالیہ بھٹ پر چڑھا بولڈنیس کا بخار، کپور خاندان کی بہو بنتے ہی چھوٹے ہوئے کپڑے، لوگوں نے لگادی کلاس


      ڈان نیوز کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ڈائریکٹر ہوانگ گی پنگ، ڈنگ مو پینگ، چین سائی اور ڈرائیور خالد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں وینگ یوکنگ اور گارڈ حامد شامل ہیں۔ دھماکہ میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ البتہ دھماکے کی نوعیت کا تاحال پتا نہیں چل سکا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: شادی کی پہلی ہی رات دولہے کو خوش کرنے کیلئے دلہن نے جوش میں کرڈالا ایسا کام، پہنچ گئی اسپتال


      ادھر سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے وین میں دھماکہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شرقی اور ایس پی شرقی کو فوری جائے وقوع پر پہنچنے کی ہدایت کردی ۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور رینجرز کو جائے وقوع پر فوری پہنچنے کی ہدایت دی ہے ۔

      دوسری جانب کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ امکان ہے دھماکا خود کش تھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق برقع پوش خاتون ملوث ہوسکتی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے چینی کراچی یونیورسٹی میں موجود چینی زبان سکھانے کے سینٹر سے پڑھا کر واپس آ رہے تھے، ہلاک شدگان وہاں چینی زبان پڑھاتے تھے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: