ہوم » نیوز » عالمی منظر

بڑی خبر: پاکستان کراچی۔راولپنڈی تیزگام ایکسپریس میں لگی بھیانک آگ، اب تک 73 مسافروں کی موت

وزیر ریل راشد کے مطابق ٹرین میں آگ لگنے کی وجہ سلینڈر میں دھماکہ ہونا ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: پاکستان کراچی۔راولپنڈی تیزگام ایکسپریس میں لگی بھیانک آگ، اب تک 73 مسافروں کی موت
(Image: Twitter)

کراچی: پاکستان کے کراچی۔ راولپنڈی تیزگام ایکسپریس میں جمعرات کی صبح آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔ اس حادثے میں 73لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ  30 سے زیادہ مسافر سنگین طور پر جھلس گئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے راحت اور بچاؤ کا کام شروع کردیا ہے۔ ڈان کی خبر کے مطابق  وزیر ریل راشد کے مطابق ٹرین میں آگ ایک سلینڈر میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے لگی۔۔  واقعے کے دوران زیادہ تر مسافر سو رہے تھے،کچھ مسافر ناشتہ کی تیاری کررہے تھے۔ وزیر ریل راشد کے مطابق فی الحال اس روٹ کی بھی ٹرینوں کو ڈائیورٹ کردیاگیا ہے۔ اس ٹریک کو دو گھنٹے کے اندر چالو کر دیا جائے گا۔


TRAIN2


رپورٹ کے مطابق اطلاعات کے مطابق، پاکستان کی کراچی۔راولپنڈی تیز گام ایکسپریس جمعرات  کی صبح رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن کے قریب لیاقت پور کے پاس پہنچی ہی تھی کہ ٹرین کی ایک بوگی میں آگ لگ گئی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ مسافروں کو بھاگنے کا وقت ہی نہیں مل سکا۔


(Image: Reuters)
(Image: Reuters)


بتایا جارہا ہے کہ جس وقت یہ دردناک حادثہ پیش آیا اس وقت ٹرین میں سوار مسافر سو رہے تھے۔ آگ کی زد میں آنے سے اب تک73 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 30 سے زیادہ  لوگ بری طرح جھلس گئے  ہیں۔ آگ سے ٹرین کی 3 بوگیاں جل کر خاک ہوگئی ہیں۔

TRAIN1

حادثے کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچی پولیس اور راحت بچاؤ کی ٹیم نے ٹرین میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا اور سنگین طور سے زخمی مسافروں کو فوراً اسپتال میں داخل کرایا۔بتایا جارہا ہے کہ جس وقت یہ حادثہ ہوا ٹرین میں مسافر سو رہے تھے۔ زخمیوں کے ریسکیو کیلئے ملتان سے آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر بھی بھیجا گیا ہے۔ ملتان کے بی وی ایچ اور پاکستان۔ اٹالین ماڈرن برن سینٹر میں سبھی زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔   بتا دیں کہ آگ کی وجہ سے جھلسے مسافروں میں کئی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس آگ حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ عمران خان نے مقامی انتظامیہ کو سبھی زخمیوں کو بہتر علاج مہیا کرانے کی ہدایت دی ہے۔ مہلوکین کے اہل خانہ کیلئے ابھی تک کوئی کسی طرح کے معاوضے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

First published: Oct 31, 2019 10:04 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading