سعودی عرب: مکہ مکرمہ میں ہوٹل میں آتشزدگی، پاکستان کے 8 عمرہ زائرین کی موت، چھ دیگر زخمی

سعودی عرب: مکہ مکرمہ میں ہوٹل میں آتشزدگی، پاکستان کے 8 عمرہ زائرین کی موت، چھ دیگر زخمی ۔ علامتی تصویر ۔  (Photo: Shutterstock)

سعودی عرب: مکہ مکرمہ میں ہوٹل میں آتشزدگی، پاکستان کے 8 عمرہ زائرین کی موت، چھ دیگر زخمی ۔ علامتی تصویر ۔ (Photo: Shutterstock)

Saudi Arabia News: سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں واقع ایک ہوٹل میں بھیانک آتشزدگی کی خبریں موصول ہورہی ہیں ۔ اس واقعہ میں پاکستان کے آٹھ عمرہ زائرین کی موت ہوگئی ہے جبکہ کئی چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Saudi Arabia
  • Share this:
    مکہ: سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں واقع ایک ہوٹل میں بھیانک آتشزدگی کی خبریں موصول ہورہی ہیں ۔ اس واقعہ میں پاکستان کے آٹھ عمرہ زائرین کی موت ہوگئی ہے جبکہ کئی چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ پاکستانی میڈیا ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے ترجمان نے آتشزدگی میں آٹھ افراد کی موت اور چھ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

    وہیں دوسری طرف پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اس واقعہ پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے ۔ ادھر پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق جدہ میں واقع پاکستانی مشن متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے کیلئے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے ۔


    وہیں دوسری طرف پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم نے عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے پاکستانی شہریوں کی اموات اور زخمی ہونے کی اطلاعات پر افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: عمران خان کے گھر پہنچے لاہور پولیس کے 400 جوان، دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے لیں گے تلاشی


    یہ بھی پڑھئے: کشمیر کی جی20 میٹنگ سے بوکھلایا چین، کہا-متنازعہ علاقوں پر ہونے والے منصوبوں میں نہیں ہوں گے شامل




    قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ دبئی کی ایک رہائشی عمارت کی چوتھی منزل میں آگ لگ گئی تھی ، جس میں 16 افراد کی موت ہوگئی تھی ۔ مرنے والوں میں چار ہندوستانی اور تین پاکستانی شہری شامل تھے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: