ہوم » نیوز » عالمی منظر

اب یو اے ای نے بھی پاکستان پر کسا شکنجہ ، پاکستانیوں پر منڈلانے لگا یہ بڑا خطرہ

سال 2017 میں قندھار میں ہوئے دہشت گردانہ حملے ، جس میں یو اے ای کے پانچ ڈپلومیٹ مارے گئے تھے کے تار بھی پاکستان سے جڑے ہیں ۔ یو اے ای کی جانچ ایجنسی نے پایا ہے کہ اس حملہ کے پیچھے پاکستان میں موجود دہشت گرد تنظیم حقانی نیٹ ورک کا ہاتھ تھا ۔

  • Share this:
اب یو اے ای نے بھی پاکستان پر کسا شکنجہ ، پاکستانیوں پر منڈلانے لگا یہ بڑا خطرہ
اب یو اے ای نے بھی پاکستان پر کسا شکنجہ ، پاکستانیوں پر منڈلانے لگا یہ بڑا خطرہ

سعودی عرب کے بعد اب پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے رشتے بھی کافی خراب ہوگئے ہیں ۔ گزشتہ دنوں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے یو اے ای کے اسرائیل کے ساتھ دوطرفہ رشتے قائم کرنے کی شدید تنقید کی تھی ۔ بتایا جارہا جارہا ہے کہ اس کی وجہ سے یو اے ای کافی ناراض ہے اور اس نے پاکستانیوں کو ویزا دینے میں بھی ٹال مٹول شروع کردی ہے ۔ علاوہ ازیں پاکستانیوں کے سر پر یو اے ای سے بھگائے جانے کا بھی خطرہ منڈلا رہا ہے ۔


ایچ ٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں فلسطین حامی پاکستانی کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔ اس علاوہ یو اے ای میں رہ رہے عام پاکستانی شہریوں کے تئیں بھی سختی برتی جارہی ہے اور انہیں چھوٹے چھوٹے جرم کیلئے بھی گرفتار کرکے جیل میں ڈالا جارہا ہے ۔ ایک اندازہ کے مطابق یو اے ای کی السیہوان جیل میں تقریبا پانچ ہزار سے زیادہ پاکستانی بند ہیں ۔


موصولہ جانکاری کے مطابق یو اے ای اب پاکستانی شہریوں کو ویزا دینے میں بھی ٹال مٹول کررہا ہے ، جس کے بعد ابو ظہبی میں موجود پاکستانی سفارت کار غلام دستگیر نے حکومت سے ملاقات کی درخواست کی تھی ، جس کو بھی مسترد کردیا گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستانی خوفزدہ ہیں اور یو اے ای سے ڈیپورٹ کئے جانے کا ڈر بھی انہیں ستارہا ہے ۔


رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے اس رویہ کے پیچھے صرف عمران خان کا بیان ہی نہیں ہے بلکہ ایسی جانکاریاں بھی مل رہی ہیں کہ سال 2017 میں قندھار میں ہوئے دہشت گردانہ حملے ، جس میں یو اے ای کے پانچ ڈپلومیٹ مارے گئے تھے کے تار بھی پاکستان سے جڑے ہیں ۔ یو اے ای کی جانچ ایجنسی نے پایا ہے کہ اس حملہ کے پیچھے پاکستان کی دہشت گرد تنظیم حقانی نیٹ ورک کا ہاتھ تھا ۔

جانکاروں کے طابق سعودی عرب اور پاکستان کے تلخ ہوتے رشتوں کا اثر اب عمران خان کے یو اے ای کے ساتھ رشتوں پر بھی پڑ رہا ہے ۔ ہندوستان کے خلاف عمران کی پالیسی اور دہشت گردی کے تئیں پاکستان کے نرم رویہ سے سعودی عرب خوش نہیں ہے اور اب یو اے ای نے بھی اس کے تئیں کھل کر ناراضگی ظاہر کرنی شروع کردی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 18, 2020 09:34 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading