افغانستان: کابل میں چینی ہوٹل میں گھسے دہشت گرد، دھماکہ اور گولہ باری کی آوازوں سے دہل اٹھا علاقہ
افغانستان: کابل میں چینی ہوٹل میں گھسے دہشت گرد، دھماکہ اور گولہ باری کی آوازوں سے دہل اٹھا علاقہ
Afghanistan Kabul Blast: ذرائع کے مطابق جس چینی ہوٹل پر بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، اس میں کئی چینی شہری پہلے سے موجود تھے اور دہشت گرد خودکش جیکٹ بھی لئے ہوئے تھے ۔
کابل : کابل کے شہر نو علاقہ میں واقع چین کے ایک ہوٹل میں دھماکہ اور گولہ باری کی رپورٹ ملی ہے ۔ وہاں کے شہریوں نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جس چینی ہوٹل پر بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، اس میں کئی چینی شہری پہلے سے موجود تھے اور دہشت گرد خودکش جیکٹ بھی لئے ہوئے تھے ۔ واقعہ کے ایک چشم دید نے ٹولو نیوز کے رپورٹر کو بتایا کہ پہلے تو دو زوردار دھماکوں کی آزایں سنائی دیں اور پھر اس عمارت کے اندر سے کچھ چھوٹے دھماکوں کی آوازیں آئیں ، جس کو چینی شہریوں کی رہائش گاہ بتایا جاتا ہے ۔
دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں اب تک طالبان کے کئی لڑاکے زخمی ہوچکے ہیں ۔ حالانکہ سیکورٹی افسران نے ابھی تک حملے سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔ اتوار کو ہی چینی سفیر نے طالبان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی تھی اور اگلے دن پیر کو دوپہر تقریبا سوا دو بجے یہ حملہ ہوگیا ۔
A hotel in the ShahrNow area of Kabul was attacked by attackers, where it is said that Chinese citizens were stationed. pic.twitter.com/ep7EHHMHNi
طالبان کے دو ذرائع نے رائٹرس کو بتایا کہ بندوق برداروں نے وسطی کابل میں ایک عمارت کے اندر پیر کو گولیاں چلائیں، جہاں کئی غیر ملکی موجود تھے ۔ آفیشیل چینی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ حملے کا مقصد ایک چینی گیسٹ ہاوس کو نشانہ بنانا تھا ۔ طالبان اور کابل میں چینی سفارت خانہ نے ابھی تک اس حملہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے ۔
سی این این ۔ نیوز18 نے طالبان ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ حملے میں پاکستان حمایت یافتہ گروپ آئی ایس آئی ایس کے ہاتھ سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے اور چاہتا ہے کہ وہ پھر سے دہشت گرد ملک قرار دیا جائے ۔ ہمیں ممکنہ حملے کی جانکاری تھی ۔ الرٹ پہلے ہی جاری کردیا گیا تھا ۔ یہ آئی ایس آئی ایس کا حملہ ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔