உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sri Lanka: رانل وکرم سنگھے بنے سری لنکا کے نئے وزیر اعظم، کیا اقتصادی بحران سے نکلے گا ملک؟

    Sri Lanka: رانل وکرم سنگھے بنے سری لنکا کے نئے وزیر اعظم، کیا اقتصادی بحران سے نکلے گا ملک؟

    Sri Lanka: رانل وکرم سنگھے بنے سری لنکا کے نئے وزیر اعظم، کیا اقتصادی بحران سے نکلے گا ملک؟

    Sri Lanka New PM Ranil Wickremesinghe: سری لنکا میں جاری اقتصادی اور سیاسی بحران کے درمیان بڑے سیاستداں رانل وکرم سنگھے ملک کے نئے وزیر اعظم بن گئے ہیں ۔ صدر کے میڈیا دفتر نے بتایا کہ 73 سالہ رانل نے وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا ہے ۔

    • Share this:
      کولمبو: سری لنکا میں جاری اقتصادی اور سیاسی بحران کے درمیان بڑے سیاستداں رانل وکرم سنگھے ملک کے نئے وزیر اعظم بن گئے ہیں ۔ صدر کے میڈیا دفتر نے بتایا کہ 73 سالہ رانل نے وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ خیال رہے کہ بدھ کو قوم کے نام ایک خطاب میں صدر گوٹابایا راج پکشے نے اعلان کیا تھا کہ اس ہفتہ ملک کو نیا وزیر اعظم مل جائے گا اور ان کی کابینہ کی بھی تشکیل ہوجائے گی۔

      اس سے پہلے ملک میں جاری اقتصادی بحران کو لے کر ہورہے احتجاج کے دوران پیر کو وزیر اعظم مہندا راج پکشے نے منتخب سرکار کو ہٹا کر اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا تھا ۔ اس دن راجدھانی کولمبو میں جم کر ہنگامہ ہوا تھا ۔ متعدد مقامات پر تشدد اور آگ زنی کے واقعات پیش آئے تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : فسادیوں سے گھرے سابق وزیر اعظم مہندا راج پکشے نے فیملی کے ساتھ لی نیوی بیس میں پناہ


      رانل وکرم سنگھے 2018۔ 2019 میں بھی سری لنکا کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال چکے ہیں ۔ 2019 میں رانل نے اپنی ہی پارٹی کے دباو کی وجہ سے وزیر اعظم کے عہدہ سے استعفی دیدیا تھا ۔ نئے وزیر اعظم کو منتخب کرنے سے پہلے صدر راج پکشے نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ نوجوان کابینہ کا انتخاب کریں گے ، جس میں راج پکشے کنبہ کا ایک بھی رکن نہیں ہوگا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : سری لنکا کے PM مہندا راج پکشے کا استعفی، ملک بھر میں کرفیو، پرتشدد جھڑپ میں ایک ممبر پارلیمنٹ کی موت


      رانل وکرم سنگھے 1994 سے یونائٹیڈ نیشنل اسمبلی کے سربراہ رہے ہیں ۔ وہ اب تک چار مرتبہ سری لنکا کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں ۔ مہندا کے 2020 میں وزیر اعظم بننے سے پہلے بھی رانل ہی سری لنکا کے وزیر اعظم تھے ۔ 73 سال کے رانل نے وکالت کی پڑھائی کی ہوئی ہے ۔

      بتادیں کہ سری لنکا میں اقتصادی بحران کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر اتر آئے ہیں ۔ بڑھتی مہنگائی ، ضروری اشیا اور دواوں کی کمی کی وجہ سے حالات کافی خراب ہوگئے ہیں ۔ اس موجودہ بحران کے لئے راج پکشے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے اور اس وجہ سے عوام سرکار کے خلاف ہوگئے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: