پاکستان کی سازش ناکام، سرحد پار سے آرہے ڈرون پر BSF نے برسائی گولیاں مجبورا جانے کو ہوا مجبور
BSF کے ایک اہلکار نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ڈرون سے کوئی ہتھیار یا منشیات نہیں گرائی گئی۔
BSF کے ایک اہلکار نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ڈرون سے کوئی ہتھیار یا منشیات نہیں گرائی گئی۔
جموں۔ بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے ہفتے کی صبح پاکستان کی طرف سے آنے والے ڈرون پر کئی گولیاں چلائیں، جس سے اسے واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ BSF کے ایک اہلکار نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ڈرون سے کوئی ہتھیار یا منشیات نہیں گرائی گئی۔ بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (جموں فرنٹیئر) ایس پی سندھو نے کہا، "ہفتے کی صبح بی ایس ایف اہلکاروں نے آسمان میں چمکتی ہوئی روشنیوں کو دیکھا اور فوری طور پر ارنیا علاقے میں اس کی سمت گولی چلا دی، جس سے پاکستانی ڈرون کو واپس جانے پر مجبور کیا گیا۔" علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق، بی ایس ایف کے جوانوں نے پاکستانی ڈرون کو علی الصبح 4.45 بجے کے قریب دیکھا اور اسے گرانے کے لیے تقریباً آٹھ گولیاں چلائیں۔ تاہم ڈرون کو چند منٹ تک فضا میں منڈلانے کے بعد واپس چلا گیا۔ آر ایس پورہ سیکٹر کے تحت آنے والے علاقے میں شدید تلاشی آپریشن جاری ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ارنیا میں سات دنوں کے اندر اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ 7 مئی کو بھی اسی علاقے میں بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کی تھی جس کی وجہ سے ڈرون کو واپس جانا پڑا تھا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈرون کا استعمال پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروپس اور آئی ایس آئی کی جانب سے منشیات اور ہتھیاروں کو ہندوستانی علاقے میں اسمگل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ سرحد کے اس طرف ڈرونز نے ہیروئن اور رائفلیں پھینکنے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ ماضی میں بھی ارنیا سے ڈرون بھیجنے کی کوشش کی گئی ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔