உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    China Plane Crash: چین کا Boeing 737 ایئرکرافٹ حادثہ کا شکار، 133 مسافر تھے سوار

    China Plane Crash: چین میں ایک بڑا طیارہ حادثہ ہوا ہے ۔ چین کا Boeing 737 ایئرکرافٹ کریش ہوگیا ہے ۔ حادثہ کے وقت Boeing 737 میں کل 133 مسافر سوار تھے ۔

    China Plane Crash: چین میں ایک بڑا طیارہ حادثہ ہوا ہے ۔ چین کا Boeing 737 ایئرکرافٹ کریش ہوگیا ہے ۔ حادثہ کے وقت Boeing 737 میں کل 133 مسافر سوار تھے ۔

    China Plane Crash: چین میں ایک بڑا طیارہ حادثہ ہوا ہے ۔ چین کا Boeing 737 ایئرکرافٹ کریش ہوگیا ہے ۔ حادثہ کے وقت Boeing 737 میں کل 133 مسافر سوار تھے ۔

    • Share this:
      China Plane Crash: چین میں ایک بڑا طیارہ حادثہ ہوا ہے ۔ چین کا Boeing 737 ایئرکرافٹ کریش ہوگیا ہے ۔ حادثہ کے وقت Boeing 737 میں کل 133 مسافر سوار تھے ۔ چین کی میڈیا کے مطابق حادثہ ساوتھ چائنا سی میں پیش آیا ہے ۔ حادثے میں کتنے لوگوں کی جانیں تلف ہوئی ہیں یا کتنے زخمی ہوئے ہیں ، فی الحال اس کی کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے ۔ چین کی سرکاری میڈیا نے بھی طیارہ کے حادثہ کا شکار ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ جائے واقعہ پر راحت اور بچاو کا کام کیا جارہا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : سیاسی بحران کے درمیان عمران خان نے جم کر کی ہندوستان کی تعریف، کہا: ہمیں سیکھنے کی ضرورت


      مقامی میڈیا نے ہوائی اڈے کے ملازمین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ چائنا ایسٹرن فلائٹ MU5735  پیر کی دوپہر ایک بجے کے بعد کنمنگ شہر سے اڑان بھرنے کے بعد گوانگزو میں مقررہ اپنے وقت پر نہیں پہنچی ۔ جائے واقعہ پر ریسکیو ٹیم پہنچ چکی ہے ۔ چین کی مطابق کے مطابق MU 5735 طیارہ نے جنوب مغربی چین کے یوننان صوبہ میں موجود Kunming شہر کے Changshui ائیرپورٹ سے اڑان بھری تھی ۔ اس کو تین بجے تک Guangdong صوبہ کے Guangzhou پہنچا تھا ، لیکن اس سے پہلے ہی حادثہ کا شکار ہوگیا ۔


      یہ بھی پڑھئے : یوکرین کا 14700 روسی فوجی اور 96 طیارے مار گرانے کا دعوی، اقوام متحدہ نے کہا : ایک کروڑ لوگ ہوئے بے گھر


      جس جگہ حادثہ پیش آیا ہے ، اس علاقہ میں بھیانک آگ لگ گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے ہے کہ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے ۔ بتادیں کہ بوئنگ 737 ماڈل کے طیارے پہلے بھی کئی مرتبہ حادثہ کا شکار ہوچکے ہیں ۔

      جو طیارہ حادثہ کا شکار ہوا ہے وہ صرف ساڑھے چھ سال پرانا تھا ۔ جون 2015 میں ایئرلائنس نے اس کو لیا تھا ۔ MU 5735 میں کل 162 سیٹیں تھیں ، جن میں 12 بزنس اور 150 اکنامی کلاس کی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: