اسلام میں حرام ہے کرپٹو کرنسی کا استعمال ، انڈونیشیا میں جاری کیا گیا فتوی ، جانئے وجہ
Cryptocurrency Forbidden in Indonesia: متعلقہ وزارت کی جانب سے اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ کموڈیٹی کے شعبہ میں کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کی ویلیو ابھی 370 ٹریلین ہے ۔ سال 2020 کے آخر تک کل ٹریڈنگ 65 ٹریلین روپے تک تھی ۔
Cryptocurrency Forbidden in Indonesia: متعلقہ وزارت کی جانب سے اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ کموڈیٹی کے شعبہ میں کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کی ویلیو ابھی 370 ٹریلین ہے ۔ سال 2020 کے آخر تک کل ٹریڈنگ 65 ٹریلین روپے تک تھی ۔
جکارتہ : انڈونیشیا کے مذہبی لیڈروں کی کونسل نے کرپٹو کرنسی کو مسلمانوں کیلئے حرام قرار دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اسلامی ادارہ نے اس کو لے کر فتوی جاری کیا ہے ۔ نیشنل علما کونسل نے کرپٹو کرنسی کو حرام یا ممنوع مانا ہے ، کیونکہ اس میں غیر یقینی ، داو اور نقصان کے عناصر موجود ہیں ۔ مذہبی قوانین کے سربراہ نے جمعرات کو کونسل کے ذریعہ ایک ماہرین کی سماعت کے بعد یہ بات کہی ۔ انہوں ںے کہا کہ اگر ایک چیز یا ڈیجیٹل املاک کے طور پر کرپٹو کرنسی شریعت کے اصولوں پر عمل کرسکتی ہے اور واضح فائدہ دکھا سکتی ہے تو اس کا کاروبار کیا جاسکتا ہے ۔
حالانکہ کونسل کے فیصلہ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انڈونیشیا میں سبھی کرپٹو کرنسی کاروبار بند کردیا جائے گا ۔ اس فیصلے سے مسلمانوں کو املاک میں سرمایہ کاری کرنے پر روگ لگا سکتی ہے اور مقامی اداروں کو کرپٹو کرنسی جاری کرنے پر دوبارہ غور کرسکتی ہے ۔ بینک انڈونیشا ایک سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی پر غور کررہا ہے ۔ حالانکہ ابھی تک اس بارے میں کسی فیصلہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ اس سے متعلقہ وزارت کی جانب سے اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ کموڈیٹی کے شعبہ میں کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کی ویلیو ابھی 370 ٹریلین ہے ۔ سال 2020 کے آخر تک کل ٹریڈنگ 65 ٹریلین روپے تک تھی ۔ ٹریڈرس کی تعداد بھی چار ملین سے بڑھ کر ساڑھے چھ ملین تک پہنچ گئی ہے ۔
آپ کو بتادیں کہ کرپٹو کرنسی ایک ڈیجیٹل کیش سسٹم ہے جو کمپویٹر ایلگوریدم پر بنا ہے ۔ کرپٹو کرنسی ایک ڈیجیٹل کرنسی ہوتی ہے ۔ اس کا کوئی ریگولیٹر نہیں ہے اور کوئی کرپٹو کرنسی کو کنٹرل نہیں کرتا ۔ یعنی دیگر کرنسیوں کی طرح کوئی سرکار اس کو آپریٹ نہیں کرتی ہے ۔ اس کے استعمال کیلئے کرپٹوگرافی کا استعمال کیا جاتا ہے ۔
سال 2009 میں شروع ہونے کے بعد کرپٹو کی قیمت اب آسمان کو چھو رہی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔