سعودی عرب میں نظر آیا شوال المکرم کا چاند، جمعہ کو ادا کی جائے گی عید الفطر کی نماز
سعودی عرب میں نظر آیا عید الفطر کا چاند، جمعہ کو ادا کی جائے گی نماز
Eid Al Fitr 2023 : سعودی عرب سے بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے اور کل یعنی جمعہ کے روز عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔
نئی دہلی : سعودی عرب سے بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے اور کل یعنی جمعہ کے روز عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے خبر دی ہے کہ مملکت کی سپریم کورٹ نے چاند نظر آجانے کا اعلان کردیا ہے ۔ اس علاوہ متحدہ عرب امارات اور قطر نے بھی چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے اور وہاں بھی کل یعنی جمعہ کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔
وہیں سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے اعلان کیا ہے کہ مملکت کے نجی اور غیر منافع بخش شعبے کے ملازمین چار دن کی تعطیل سے لطف اندوز ہوں گے جو جمعرات کو کام کے اختتام کے ساتھ شروع ہوگی۔
ادھر پاکستان میں عیدالفطر کی نماز ہفتہ کو ادا کی جائے گی ۔ جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی رویت کی شہادت موصول نہیں ہونے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد چاند نظر نہیں آنے کا اعلان کیا ۔
علاوہ ازیں ملیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور ملیشائی حکومت کے مطابق ملائیشیا میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔ نیز سنگاپور میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مجلس علماء اسلام سنگاپور کے مطابق سنگاپور میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔