پاکستان کو آئی ایم ایف سے لگا بڑا جھٹکا، کہا: پہلے 8 ارب ڈالر کا انتظام کرے شہباز سرکار

پاکستان کو آئی ایم ایف سے لگا بڑا جھٹکا، کہا: پہلے 8 ارب ڈالر کا انتظام کرے شہباز سرکار ۔ علامتی تصویر ۔

پاکستان کو آئی ایم ایف سے لگا بڑا جھٹکا، کہا: پہلے 8 ارب ڈالر کا انتظام کرے شہباز سرکار ۔ علامتی تصویر ۔

Pakistan - IMF News: آئی ایم ایف نے پاکستان کے سات مہینے سے زیر التوا نویں جائزہ بیل آوٹ پیکج کے تحت سرکار کو اپنے غیر ملکی قرض ادا کرنے کیلئے آٹھ ارب ڈالر کا انتظام کرنے کیلئے کہا ہے ۔ یہ بات تنظیم کی جانب سے ہفتہ کو کہی گئی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کے سات مہینے سے زیر التوا نویں جائزہ بیل آوٹ پیکج کے تحت سرکار کو اپنے غیر ملکی قرض ادا کرنے کیلئے آٹھ ارب ڈالر کا انتظام کرنے کیلئے کہا ہے ۔ یہ بات تنظیم کی جانب سے ہفتہ کو کہی گئی۔ ایک انگریزی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کہ قرض کی اگلی رقم اسی وقت دی جائے گی جب پاکستان کی حکومت غیر ملکی قرضہ ادا کرے گی۔

    آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 1 بلین امریکی ڈالر کا سمجھوتہ نومبر سے زیر التوا ہے۔ تاہم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے آئی ایم ایف کو ضمانت دئے جانے کے باوجود پاکستان کو 6.5 بلین امریکی ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج ملنے کے امکانات بہت کم نظر آرہے ہیں۔ کیونکہ آئی ایم ایف بار بار قسط جاری کرنے سے کترارہا ہے۔

    حکومت پاکستان نے آئندہ مالی سال 2023-24 کے لئے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے آئی ایم ایف کے مطالبہ پر بات نہیں کی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کی رقم 6 ارب امریکی ڈالر سے بڑھا کر 8 ارب امریکی ڈالر کر دی ہے۔ وہیں حکومت نے بتایا کہ اس توسیعی فنڈ سے نویں جائزے کے امکانات کافی حد تک کم ہو گئے ہیں۔ وہیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایف ایف کے مطالبے پر سخت فیصلے نہیں کرے گا۔

    پاکستانی اخبار ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ مکمل طور پر آئی ایم ایف پر منحصر ہے کہ وہ عملے کی سطح کے سمجھوتے پر دستخط کرتا ہے یا نہیں؟ پاکستان کے وزیر خزانہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کی پہلے کی شرائط پوری کر دی ہیں۔ اب ہم نئی شرائط پوری کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: پاکستان اور چین کا سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق، دہشت گردی سے نمٹنے پر زور


    یہ بھی پڑھئے: ’گرفتاری کے پیچھے پاک فوج کا ہاتھ ہے، شہباز شریف حکومت انتشار چاہتی ہے‘ رہائی کے بعد عمران خان کا پہلا خطاب



    آئی ایم ایف کی توجہ اب اس بات پر ہے کہ پاکستان اپنے واجبات کی ادائیگی سے پیچھے نہیں ہٹے۔ وہیں پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے پر توجہ نہیں دے رہا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: