اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کورونا وائرس کو ختم کرنا ناممکن، برقرار رہے گی گلوبل ایمرجنسی، ڈبلیو ایچ او نے کہا: سرپرائز کررہا وائرس

    کورونا کو ختم کرنا ناممکن، برقرار رہے گی گلوبل ایمرجنسی، ڈبلیو ایچ او نے کہا: سرپرائز کررہا وائرس . (AFP via Getty Images)

    کورونا کو ختم کرنا ناممکن، برقرار رہے گی گلوبل ایمرجنسی، ڈبلیو ایچ او نے کہا: سرپرائز کررہا وائرس . (AFP via Getty Images)

    COVID-19 In India: ڈبلیو ایچ او کی انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن ایمرجنسی کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانوں اور جانوروں کے درمیان کورونا وائرس کے انفیکشن کو ختم کرنا تقریباً ناممکن ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Geneva
    • Share this:
      جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے کورونا انفیکشن کے حوالے سے بڑا اور حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل گیبریئسس کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں کووڈ-19 کی وجہ سے 1.70 لاکھ افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ یہ وہ کیسز ہیں جو رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب خیال کیا جا رہا ہے کہ اصل اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن ایمرجنسی کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانوں اور جانوروں کے درمیان کورونا وائرس کے انفیکشن کو ختم کرنا تقریباً ناممکن ہے۔

      ہیلتھ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کوشش کی جائے گی کہ ہم کورونا کے سنگین اثرات کو کم کرنے میں کامیابی حاصل کر سکیں۔ انفیکشن کی وجہ سے اموات پر قابو پانے کی کوشش کریں، لوگوں کو انفیکشن سے بچانے کی کوشش کریں، لیکن کورونا ختم نہیں ہوگا۔ یہ ایک عالمی ایمرجنسی کی طرح برقرار رہے گا۔

      ڈبلیو ایچ او کی انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن ایمرجنسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کا صحت کا نظام کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ کورونا کی وجہ سے سنگین بیماریوں پر توجہ کم ہو گئی ہے۔ کئی جگہوں پر کووڈ کو اب بھی ترجیحی بنیاد پر لیا جا رہا ہے۔ کورونا نے پوری دنیا کے نظام صحت کو خراب کر دیا ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں طبی ماہرین کی کمی بھی دیکھی جا رہی ہے۔

      ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ کسی کو کورونا وائرس کو کم سمجھنے کی بھول نہیں کرنی چاہئے۔ یہ وائرل ہمیں مسلسل سرپرائز دے رہا ہے، وہ ہمیں مارنے کی کوشش کر رہا ہے، اس لئے ہمیں اب مزید طبی آلات اور عملے کی ضرورت ہے۔ یہ وائرس ہمارے درمیان بس چکا ہے۔ اب یہ سلسلہ آنے والی کئی نسلوں تک ختم نہیں ہوگا۔

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں لانچ ہوئی کووڈ 19 کی پہلی نیزل ویکسین، بوسٹر کے طور پر ہوگی استعمال


      یہ بھی پڑھئے: ڈبلیو ایچ او سربراہ نے کہا-چین کورونا سے ہونے والی امواتوں کی نہیں دیتا صحیح رپورٹ، ڈیٹا شیئر کرنے کو کہا



      ہندوستان کا کیا حال ہے؟

      بتا دیں کہ ہندوستان میں 30 جنوری 2020 کو کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں اب تک کورونا کے تقریباً ساڑھے چار کروڑ مریض سامنے آ چکے ہیں۔ حالانکہ تقریباً 99 فیصد لوگ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں تین سالوں میں کورونا کی تین لہریں آئیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: