Pakistan News: پاکستان کے وزیر کا بیان، ڈرگ ایڈکٹ ہیں عمران خان، کوکین کے بغیر دو گھنٹے بھی نہیں رہ سکتے
Pakistan News: پاکستان کے وزیر کا بیان، ڈرگ ایڈکٹ ہیں عمران خان، کوکین کے بغیر دو گھنٹے بھی نہیں رہ سکتے (AP)
Imran Khan News: پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر کافی سنگین الزام لگایا ہے۔ تارڑ نے کہا کہ عمران خان شروع سے ہی ڈرگس ایڈکٹ رہے ہیں۔ سرکار جانتی ہے کہ ان کے عالیشان گھر بنی گالہ تک ڈرگس کون پہنچاتا ہے ۔ چرس اور کوکین کے بغیر تو عمران خان دو گھنٹے بھی نہیں رہ سکتے ہیں ۔
اسلام آباد : پاکستان میں اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد عمران خان لگاتار نئی سرکار پر حملہ آور ہیں ۔ دوسری جانب شہباز شریف کی سرکار بھی سابق وزیر اعظم پر نئے نئے الزامات لگا رہی ہے ۔ اب پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر کافی سنگین الزام لگایا ہے۔ تارڑ نے کہا کہ عمران خان شروع سے ہی ڈرگس ایڈکٹ رہے ہیں۔ سرکار جانتی ہے کہ ان کے عالیشان گھر بنی گالہ تک ڈرگس کون پہنچاتا ہے ۔ چرس اور کوکین کے بغیر تو عمران خان دو گھنٹے بھی نہیں رہ سکتے ہیں ۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب عمران خان پر ڈرگس ایڈکٹ ہونے کے الزامات لگے ہیں ۔ 2020 میں عمران خان کے قریبی دوست اور پاکستان کے سابق تیز گیند باز سرفراز نواز نے کھلے عام ٹی وی پر یہی الزامات لگائے تھے ۔ بعد میں عمران خان کی دوسری مطلقہ اہلیہ ریحام نے بھی خان کو نشے کا عادی بتایا تھا ۔
لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران عطا نے کہا کہ ڈرگس لینے کے الزام میں ہم عمران کو کسی بھی وقت گرفتار کرسکتے ہیں، لیکن یہ کرنا نہیں چاہتے ہیں ۔ وہ جیل میں نشہ کئے بغیر کیسے رہ پائیں گے ۔ ہمیں معلوم ہے کہ سیکڑوں ایکڑ میں پھیلے ان کے عالیشان گھر بنی گالہ تک ڈرگس کون پہنچاتا ہے ۔ ہم ان کی لت کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتے ۔ چرس وہ تب سے استعمال کررہے ہیں، جب وہ کرکٹر تھے ۔
عطا نے کہا کہ عمران جیل اس لئے نہیں جانا چاہتے، کیونکہ وہ جانتے ہیں ہم انہیں جیل میں کوکین نہیں دیں گے ۔ فی الحال تو ہم ان کے اربوں روپے کے کرپشن کی جانچ کررہے ہیں ۔ عطا کے ساتھ اس پریس کانفرنس میں وزیر قانون ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے ۔
ملک نے کہا کہ عمران کی اہلیہ بشری بی بی اور ان کی فرار ہوچکی دوست فراح خان نے اربوں روپے کا کرپشن کیا ہے ۔ 60 کروڑ روپے کی زمین آٹھ کروڑ روپے میں خرید لی گئی ، وہ بھی اس علاقہ میں جہاں زمین خریدی نہیں جاسکتی ، اس کی جانچ چل رہی ہے ۔
ملک نے کہا کہ اگر بشری گھریلو خاتون تھیں تو اب ان کا سیاسی آڈیو وائرل کیوں ہورہا ہے ۔ اس میں وہ ہمارے جیسے سبھی لیڈروں کو غدار قرار دے رہی ہیں ۔ جب عمران خان کے کرپشن سامنے آنے لگے ، سرکار گرنے والی تھی، تب انہوں نے غیرملکی سازش کا ناٹک رچنا شروع کردیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔