اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹرمپ کا اعلان: ہندستان کے ساتھ مل کر لڑیں گے اسلامی دہشت گردی کے خلاف جنگ

    ٹرمپ کا اعلان: ہندستان کے ساتھ مل کر لڑیں گے اسلامی دہشت گردی کے خلاف جنگ

    ٹرمپ کا اعلان: ہندستان کے ساتھ مل کر لڑیں گے اسلامی دہشت گردی کے خلاف جنگ

    صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ہم ہندستان کے ساتھ مل کر اسلامی دہشت گردی کے خلاف لڑائی لڑیں گے۔ سرحد پر تحفظ کیلئے دونوں ملک ساتھ کام کریں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      امریکہ کے ہیوسٹن میں ہندستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے اعزاز میں رکھے گئے ہاوڈی مودی پروگرام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی دہشت گردی پر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان اور امریکہ کے درمیان نئی دفاعی شراکت داری پرکام ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم ہندستان کے ساتھ مل کر اسلامی دہشت گردی کے خلاف لڑائی لڑیں گے۔ سرحد پر تحفظ کیلئے دونوں ملک ساتھ کام کریں گے۔۔
      میں ہندستان کا سب سے اچھا دوست
      ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں ہندستان کا مجھ سے اچھا دوست صدر نہیں رہا۔ نریندر مودی کی مدت کار میں دنیا ہندستان کو ایک مضبوط ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ مودی کی قیادت میں ہندستان مضبوط ہورہا ہے۔

      کیا بولے وزیر اعظم مودی
      وزیر اعظم نریندر مودی بولے اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی جائے۔ میں کہنا چاہوں گا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہاں دہشت گردی کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس کارروائی میں امریکہ اور اسرائیل ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ اسے لیکر پی ایم مودی نے امریکہ اور اسرائیل کو کھڑے ہوکر اعزاز دینے یعنی اسٹینڈنگ اوویشن دینے کی بات بھی کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان میں بہت کچھ ہورہا ہے، بہت کچھ بدل رہا ہے، بہت کچھ کرنے کے ارادے کو لیکر ہم چل رہے ہیں۔ ہم نے نئے چیلنج لینے اور پورا کرنے کی ضد ٹھانی ہے۔
      وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آرٹیکل 370 نے جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کو ترقی اور مساوی حقوق سے محروم کر رکھا تھا۔ دہشت گرد اور علیحدگی پسند قوتیں اس کا فائدہ اٹھا رہی تھیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان کے اس قدم سے ان  لوگوں کو دقت ہو رہی  ہے جن سے اپنا ملک نہیں سنبھل پا رہا ہے۔

       
      First published: