ایران : شیراز میں حضرت شاہ چراغ کے روضہ پر فائرنگ، کم از کم 15 لوگوں کی موت، 40 زخمی
ایران : شیراز میں حضرت شاہ چراغ کے روضہ پر فائرنگ، کم از کم 15 لوگوں کی موت، 40 زخمی ۔ تصویر : Twitter@maziarbahari
Iran News: ایران کے جنوبی شہر شیراز میں شیعہ مسلمانوں کے ایک مقدس مقام پر بندوق برداروں نے بدھ کو فائرنگ کی، جس میں کم از کم 15 افراد کی موت ہوگئی اور کم از کم 40 دیگر زخمی ہوگئے ہیں ۔
تہران : ایران کے جنوبی شہر شیراز میں شیعہ مسلمانوں کے ایک مقدس مقام پر بندوق برداروں نے بدھ کو فائرنگ کی، جس میں کم از کم 15 افراد کی موت ہوگئی اور کم از کم 40 دیگر زخمی ہوگئے ہیں ۔ ایران کی ٹاپ سیکورٹی یونٹ سے وابستہ نور نیوز ایجنسی نے اس کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس حملے کو انجام دینے والے غیر ملکی شہری تھے ۔
فارس نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دوپہر سوا دو بجے کے قریب کلاشنکوف رائفلس سے لیس تین بندوق برداروں نے فارس کی صوبائی راجدھانی شیراز کے تاریخی شہر میں واقع حضرت شاہ چراغ کے روضہ کے باہر عقیدت مندوں پر اندھا دھند گولیاں برسانی شروع کردیں ۔ ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالہ سے کہا کہ حملہ آور ایک کار میں تھے اور روضہ شاہ چراغ کے داخلہ دروازے پر موجود عقیدت مندوں اور اہلکاروں کو گولی مار دی ۔ وہیں عدلیہ کی آفیشیل ویب سائٹ کے مطابق دو بندوق برداروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تیسرا فرار ہے ۔ سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق روضہ شاہ چراغ پر ہوئے اس حملہ میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت کم از کم 15 افراد کی موت ہوگئی ، جبکہ 40 دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔
غور طلب ہے کہ ایران میں یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب آزادی کی مانگ کو لے کر ملک میں مہینے بھر سے سرکار مخالف تحریک چل رہی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔