ہوم » نیوز » عالمی منظر

مالی میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹرمیں 25 فوجی ہلاک، دیگر زخمی

دہشت گردوں نے پیر کو برکینا فاسو سرحد کے قریب بلكیسی اور موڈورو میں واقع دو فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔ مسلح افواج کے جوانوں نے منگل کو دوبارہ بلكیسی چوکی پر قبضہ کر لیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 02, 2019 06:18 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مالی میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹرمیں 25 فوجی ہلاک، دیگر زخمی
فائل فوٹو

مالی میں برکینا فاسو سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ساتھ انکاؤنٹرمیں کم از کم 25 فوجی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں حکومت مالی نے اس واقعہ کی اطلاع دی ہےمالی کی وزارت مواصلات نے ایک سرکاری بیان میں کہا’’عبوری رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کے 25 جوان مارے گئے ہیں اور چار زخمی ہوئے ہیں‘وزارت مواصلات نے بتایا کہ مالی اور برکینا فاسو کی فوج نے دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے مشترکہ طور پرایک مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت کئے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 15 دہشت گرد مارے گئے ہیں اور پانچ گاڑیوں کو تباہ کردیاگیا۔

اسپوتنک  نیوز ایجنسی کے مطابق دہشت گردوں نے پیر کو برکینا فاسو سرحد کے قریب بلكیسی اور موڈورو میں واقع دو فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔ مسلح افواج کے جوانوں نے منگل کو دوبارہ بلكیسی چوکی پر قبضہ کر لیا۔

First published: Oct 02, 2019 04:35 PM IST