உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈیوڈ جولیس اور آرڈیم پاٹاپوٹین کو ملا طب کا نوبل انعام ، اس بڑی تلاش کیلئے ملا اعزاز

    ڈیوڈ جولیس اور آرڈیم پاٹاپوٹین کو ملا طب کا نوبل انعام ، اس بڑی تلاش کیلئے ملا اعزاز

    ڈیوڈ جولیس اور آرڈیم پاٹاپوٹین کو ملا طب کا نوبل انعام ، اس بڑی تلاش کیلئے ملا اعزاز

    اسمبلی نے رپورٹ میں بتایا کہ ان کامیاب دریافتوں نے کامیاب تحقیقی سرگرمیوں کو متحرک کیا ، جس نے ہماری سمجھ میں تیزی سے اضافہ کیا ہے کہ اعصابی نظام گرمی ، سردی اور میکانی محرکات کو کیسے محسوس کرتا ہے۔

    • Share this:
      اسٹاک ہوم : امریکی سائنسدانوں ڈیوڈ جولیس اور آرڈیم پاٹاپوٹین کو درجہ حرارت اور ٹاکٹائل ریسیپٹرز کی دریافتوں پر مشترکہ طور پر طب میں نوبل انعام دیا گیا ہے۔ پیر کو کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں نوبل اسمبلی نے دونوں سائنسدانوں کے مشترکہ ایوارڈ کا اعلان کیا۔ اسمبلی نے اطلاع دی کہ ڈیوڈ جولیس نے مرچ سے ملنے والے تلخ اور جلن پیدا کرنے والے مرکب کیپسائسن کا استعمال کرکے جلن محسوس ہونے پراعصابی حصوں میں پائے جانے والے ایک سینسر کی شناخت کی جو جلن کے احساس کا جواب دیتا ہے۔ آرڈیم پاٹاپوٹین نے سینسروں کی ایک نئی کلاس دریافت کی جو جلد اور اندرونی اعضاء میں میکانی محرکات کے لیے ذمہ دار ہے ، جو دباؤ سے حساس خلیوں کا استعمال کرتے ہیں۔

      اسمبلی نے رپورٹ میں بتایا کہ ان کامیاب دریافتوں نے کامیاب تحقیقی سرگرمیوں کو متحرک کیا ، جس نے ہماری سمجھ میں تیزی سے اضافہ کیا ہے کہ اعصابی نظام گرمی ، سردی اور میکانی محرکات کو کیسے محسوس کرتا ہے۔



      کیا ہے نوبل انعام؟

      اس انعام کی شروعات نوبل فاونڈیشن کی جانب سے 1901 میں کی گئی تھی ۔ یہ انعام سویڈن کے سائنسدان الفریڈ نوبل کی یاد میں دیا جاتا ہے ۔ ان لوگوں کو انعام سے نوازا جاتا ہے جنہوں نے گزشتہ سال کے دوران انسانیت کو سب سے بڑا فائدہ پہنچایا ہو ۔ یہ انعام امن ، ادب ، طبیعیات ، کیمسٹری ، طبی سائنس اور معاشیات کے شعبے میں دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ ہے ۔

      الفرینڈ نوبل کون تھے ؟

      ڈائنامائٹ کی تلاش کرنے والے الفریڈ نوبل ایک سائنسداں تھے ۔ انہوں نے تقریبا 355 اختراعات کئے ۔ دسمبر 1896 میں موت سے پہلے انہوں نے اپنی املاک کا ایک بڑا حصہ ایک ٹرسٹ کیلئے محفوظ رکھ دیا ۔ ان کی خواہش تھی کہ اس پیسے کے سود سے ہر سال ان لوگوں کو اعزاز سے نوازا جائے جن کا کام انسانیت کیلئے سب سے زیادہ فلاحی ہو ۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: