உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan: عمران خان نے اپنی پارٹی کے حامیوں کو مظاہرہ کیلئے تیار رہنے کیلئے کہا، جانئے کب اور کیوں

    Imran Khan نے اپنی پارٹی کے حامیوں کو مظاہرہ کیلئے تیار رہنے کیلئے کہا، جانئے کب اور کیوں

    Imran Khan نے اپنی پارٹی کے حامیوں کو مظاہرہ کیلئے تیار رہنے کیلئے کہا، جانئے کب اور کیوں

    Pakistan News: عمران خان نے اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ "یہ اپیل پورے پاکستان کے لیے ہے، صرف ان کی پارٹی کے لیے نہیں "۔

    • Share this:
      اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ مئی کے آخری ہفتہ میں دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مارچ کے لیے تیار رہیں۔ عمران خان نے اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ "یہ اپیل پورے پاکستان کے لیے ہے، صرف ان کی پارٹی کے لیے نہیں "۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پھر لگا مہنگائی کا جھٹکا، ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں ہوا ضافہ


      سابق وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے یہ اپیل اس لئے کی ہے کیونکہ ملک کو بدنام کیا گیا ہے اور غیر ملکی سازش کے ذریعہ بدعنوان ترین لوگوں کو اقتدار کی چوٹی پر بیٹھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں (شہباز) "کرائم منسٹر" کہا جا رہا ہے ، کیونکہ کابینہ کے 60 فیصد ارکان ضمانت پر باہر ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : رویندر جڈیجہ کو بیچ سیزن میں کیوں چھوڑی پڑی کپتانی؟ اصلی وجہ آئی سامنے


      بتادیں کہ عمران خان کے حامیوں نے گزشتہ منگل (26 مارچ) کو پاکستان میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا تھا اور چیف الیکشن کمشنر کے مبینہ متعصبانہ طرز عمل پر ان کے استعفی کا مطالبہ کیا تھا ۔ سابق بیوروکریٹ سکندر سلطان راجہ کو عمران خان کی حکومت کے دور میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم اب خان نے ان پر حریف سیاسی جماعتوں کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔ وہیں الیکشن کمیشن نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

      عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے کارکنوں نے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، گجرات اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر مظاہرے کئے تھے ۔ اسلام آباد میں کمیشن کے دفتر کے باہر مرکزی ریلی نکالی گئی، جہاں مظاہرین نے الیکشن کمشنر کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: