ہوم » نیوز » عالمی منظر

کشمیر پر بوکھلاہٹ: پاکستانی فوج نے نہیں مانی عمران خان کی بات، کہا۔ پہلے بھی کر سکتے ہیں نیوکلیائی حملہ

آصف غفور نے بدھ کو کہا، 'کشمیریوں کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔ کشمیر کے لوگ اپنی آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور اسے دہشت گردی کا نام دیا جارہا ہے‘‘۔

  • Share this:
کشمیر پر بوکھلاہٹ: پاکستانی فوج نے نہیں مانی عمران خان کی بات، کہا۔ پہلے بھی کر سکتے ہیں نیوکلیائی حملہ
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور

کشمیر کے مسئلے کو لیکر پاکستان بین الاقوامی منچ پر اکیلا پڑ گیا ہے۔ اب جب دنیا یہ مان چکی ہے کہ کشمیر ہندستان کا اپنا نجی معاملہ ہے تو پاکستان کی بوکھلاہٹ ہر روز سامنے آ رہی ہے۔ لہذا تقریبا ہر روز پاکستان کا کوئی نہ کوئی لیڈر یا پھر فوج کا افسر ہندستان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ اب پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے جنگ کی دھمکی دی ہے۔

کشمیریوں کے ساتھ پورا پاکستان

آصف غفور نے بدھ کو کہا کہ وہ آخری دم تک پاکستان کیلئے لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا، 'کشمیریوں کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔ کشمیر کے لوگ اپنی آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور اسے دہشت گردی کا نام دیا جارہا ہے۔ ہم آخری فوجی اور آخری سانس تک کشمیر کیلئے لڑتے رہیں گے'۔


پاکستانی فوج نے یہ بھی صاف کیا کہ جوہری ہتھیاروں کو لیکر وہ’ پہلے استعمال نہیں کرنے‘  کی کسی پالیسی پر عمل نہیں کرتی۔ میجر جنرل آصف غفور سے پریس کانفرنس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے گزشتہ ماہ اس بیان کے بارے میں سوال کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندستان کی جوہری ہتھیاروں کی پالیسی میں بڑی تبدیلی ہو سکتی ہے جس کے تحت مستقبل میں ’پہلے استعمال نہیں کرنے کی پالیسی ‘ چھوڑی جا سکتی ہے۔

First published: Sep 05, 2019 10:18 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading