پاکستان کے اسکول میں دہشت گردانہ حملہ، اسٹاف روم میں فائرنگ، 7 اساتذہ کی موت

پاکستان کے اسکول میں دہشت گردانہ حملہ، اسٹاف روم میں فائرنگ، 7 اساتذہ کی موت ۔ فائل فوٹو ۔ اے پی ۔

پاکستان کے اسکول میں دہشت گردانہ حملہ، اسٹاف روم میں فائرنگ، 7 اساتذہ کی موت ۔ فائل فوٹو ۔ اے پی ۔

Terrorist Attack in Pakistan : دہشت گردانہ حملہ کے بعد پورے علاقہ میں دہشت پھیل گئی ہے ۔ سرکاری افسران نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش کی جارہی ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    نئی دہلی : پاکستان سے ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ پاکستان کے اپرکرم میں ایک اسکول میں دہشت گردانہ حملہ میں سات اساتذہ کی موت ہوگئی ہے ۔ یہ حملہ جمعرات کو خیبرپختونخوا میں ہوا ۔ بتایا گیا ہے کہ ہتھیار بند لوگ اسکول کے اسٹاف روم میں داخل ہوگئے اور انہوں نے تابڑتوڑ فائرنگ شروع کردی ۔ خبروں کے مطابق مرنے والوں میں سے چار شیعہ کمیونٹی کے ہیں ۔

    دہشت گردانہ حملہ کے بعد پورے علاقہ میں دہشت پھیل گئی ہے ۔ سرکاری افسران نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش کی جارہی ہے ۔ دراصل پاکستان میں حالیہ وقت میں ایسے دہشت گردانہ حملے بڑھ گئے ہیں اور خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ایسے واقعات ہو ٓرہے ہیں ۔

    ادھر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ سرکار کی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے دہشت گردانہ حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ۔ پاکستان کے صدر عارف علوی نے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ پر حملہ قابل مذمت ہے ۔ اس کے حملہ آوروں کو جلد ہی گرفتار کیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھئے: پوری دنیا کس سوشل نیٹ ورک پر سب سے زیادہ وقت کرتی ہے صرف؟ آپ جان کر ہوں گے حیران!


    یہ بھی پڑھئے: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ اور مریم نواز کے درمیان چھڑی جنگ! سنگین ہیں الزامات، لگیں گے عدالت کے چکر



    تاہم ابھی تک اس حملے کی کسی دہشت گرد تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ علاقہ میں پولیس اور فوج کے جوانوں کو تعینات کردیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش میں چھاپہ ماری کی جارہی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: