உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فائزر نے دوسری کمپنیوں کو دی اپنی کووڈ 19 دوا بنانے کی منظوری ، 95 ممالک کو ہوگا فائدہ

    فائزر نے دوسری کمپنیوں کو دی اپنی کووڈ 19 دوا بنانے کی منظوری ، 95 ممالک کو ہوگا فائدہ

    فائزر نے دوسری کمپنیوں کو دی اپنی کووڈ 19 دوا بنانے کی منظوری ، 95 ممالک کو ہوگا فائدہ

    Pfizer Coronavirus Pill : فائزر نے کہا کہ وہ اینٹی وائرس دوا کیلئے جنیوا میں واقع میڈیسنس پیٹنٹ پول کو لائسنس دے گی جو جینرک دوا ساز کمپنیوں کو دوا کا پروڈکشن کرنے دے گا ۔

    • Share this:
      لندن : دوا ساز کمپنی فائزر نے اپنی کووڈ 19 دوا کو دیگر مینوفیکچررس کو بنانے کی اجازت دینے کیلئے اقوام متحدہ حمایت یافتہ ایک گروپ سے قرار کیا ہے ۔ اس قدم سے مذکورہ دوا دنیا کی آدھی آبادی کیلئے دستیاب ہوسکتی ہے ۔

      منگل کو جاری کئے ایک بیا میں فائزر نے کہا کہ وہ اینٹی وائرس دوا کیلئے جنیوا میں واقع میڈیسنس پیٹنٹ پول کو لائسنس دے گی جو جینرک دوا ساز کمپنیوں کو دوا کا پروڈکشن کرنے دے گا ۔ اس سے دنیا کے 95 ممالک میں اس دوا کا استعمال ہوسکے گا جہاں دنیا کی تقریبا 53 فیصد آبادی رہتی ہے۔

      کچھ بڑے ممالک کو اس معاہدے میں شامل نہیں کیا گیا جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے پھیلنے والی وبا کے بہت برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ مثال کے طور پر برازیل کی ایک کمپنی کو دوسرے ممالک کو برآمد کرنے کے لیے دوا تیار کرنے کا لائسنس دیا جا سکتا ہے، لیکن برازیل میں استعمال کے لیے اس دوا کو جینرک طور پر تیار نہیں کیا جا سکتا۔

      میڈیسن پیٹنٹ پول کے پالیسی سربراہ ایسٹیبن برون نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم چار بلین سے زیادہ لوگوں کو ایسی دوا فراہم کریں جو بظاہر کارگر معلوم ہوتی ہے اور اسے ابھی ابھی تیار کیا گیا ہے۔

      انہوں نے کہا کہ دیگر دوا ساز کمپنیاں کچھ مہینوں میں ہی دوا کا پروڈکشن شروع کرسکتی ہیں ، لیکن اس سمجھوتے سے کچھ لوگوں کو مایوسی ہوگی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: