اپنا ضلع منتخب کریں۔

    روس نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کی امن تجویز کو کیا خارج، فوج کی واپسی پر رکھی یہ بڑی شرط

    روس نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کی امن تجویز کو کیا خارج، فوج کی واپسی پر رکھی یہ بڑی شرط (File Photo- AP)

    روس نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کی امن تجویز کو کیا خارج، فوج کی واپسی پر رکھی یہ بڑی شرط (File Photo- AP)

    russia ukraine war: روس نے 2022 کے آخر تک یوکرین سے فوج کی واپسی سے انکار کردیا ہے ۔ اسی کے ساتھ روس نے منگل کو یوکرین کے صدر زیلینسکی کی امن تجویز کو بھی خارج کردیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Russia
    • Share this:
      ماسکو : روس نے 2022 کے آخر تک یوکرین سے فوج کی واپسی سے انکار کردیا ہے ۔ اسی کے ساتھ روس نے منگل کو یوکرین کے صدر زیلینسکی کی امن تجویز کو بھی خارج کردیا ۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ یوکرین کو حقیقت میں روس کے چار یوکرینی علاقوں کو نئے طور پر شامل کرنا ہوگا، جس کا اعلان ستمبر میں کیا گیا تھا ۔ حالانکہ اقوام متحدہ کے زیادہ تر ممالک نے غیر قانونی طور پر اس کی مذمت کی تھی ۔

      کریملن کے ترجمان نے 13 دسمبر کو کہا کہ کیف کو نئے علاقائی 'حقائق' کو قبول کرنے کی ضرورت ہے ۔ صدر زیلینسکی کے ذریعہ ایک امن تجویز کو خارج کردیا، جس میں روسی افواج کی واپسی شامل ہوگی ۔ ترجمان کے مطابق ان مبینہ 'حقائق' میں روس کے چار یوکرینی علاقوں میں جاپوریجیا، ڈونیٹسک ، لہانسک اور کھیرسن اوبلاسٹ شامل ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: افغانستان : کابل حملہ میں چین کے پانچ شہری زخمی، چین نے شہریوں کو ملک چھوڑنے کیلئے کہا


      یہ بھی پڑھئے: دنیا بھر میں تقریبا ایک گھنٹے کیلئے ٹویٹر رہا ڈاون، یوزرس کو پیج لوڈ کرنے میں آئی پریشانی


      ترجمان نے یوکرین کے ذریعہ جی 7 ممالک کے لیڈروں سے زیادہ فوجی آلات، مالی امداد اور توانائی تعاون کی مانگ کو بھی اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے اس قدم سے دونوں ممالک کے درمیان دشمنی جاری رہے گی ۔ کریملن نے مجوزہ روسی افواج کی واپسی پر کہا کہ یوکرین کو حقیقی صورتحال کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

      ترجمان نے کہا کہ حقیقی صورتحال یہ ہے کہ روس یونین میں نئے معاملات سامنے آئے ہیں، جو ان علاقوں میں ہوئے ریفرینڈم کے نتائج میں نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے 'حقائق' کو دھیان سے رکھے بغیر کسی طرح کی بات چیت ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک روس کے ذریعہ اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: