ہوم » نیوز » عالمی منظر

آئی ایس سرغنہ کی بیوی نے ہی اسے موت کے منھ میں بھیجا، دی تھی بڑی جانکاری

بتا دیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو بغدادی کے مارے جانے کا اعلان کیا تھا۔

  • Share this:
آئی ایس سرغنہ کی بیوی نے ہی اسے موت کے منھ میں بھیجا، دی تھی بڑی جانکاری
دنیا کا موسٹ وانٹیڈ دہشت گرد اور اسلامک اسٹیٹ کا سرغنہ ابو بکر البغدادی آخر کار مارا گیا ہے ۔

واشنگٹن: امریکی اخبار نیویارک ٹائمس نے خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے حوالے سے بتایا کہ کچھ مہینے پہلے جب بغدادی کی ایک بیوی اور پیغام پہنچانے والے کو گرفتار کیا گیا تھا تب ہی اس کے  ممکنہ مقامات کے بارے میں پتہ چل گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، سی آئی اے نے ابتدائی اطلاع کی بنیاد پر بغدادی کے ٹھکانوں کی پہچان کرنے کیلئے عراقی  اور کرد خفیہ افسران کے ساتھ مل کر کام کرنا شروع کیا۔ ٹھکانوں کی نگرانی  کیلئے جاسوسوں کو کام پر لگایا گیا۔

بتا دیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو بغدادی کے مارے  جانے کا اعلان کیا تھا۔ آئی ایس آئی ایس کے سرغنہ کو ختم کرنے کیلئے ہفتہ کے روز امریکی فوج کی جانب سے شمال مغربی شام میں کارروائی کی گئی۔ امریکی افسر نے نیو یارک ٹائمس کو بتایا کہ کردوں کو شام میں ہی چھوڑ کر امریکہ کو باہر نکلنے کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے بعد بھی کردوں نے خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو بغدادی کے بارے میں اطلاع دینا جاری رکھا۔

ایک افسرنے بتایا کہ شام اور عراقی کردوں نے کسی بھی ملک کے مقابلے حملے کو لیکر   زیادہ خفیہ جانکاری مہیا کرائی۔  حملے کی جگہ کے نزدیک گاؤں میں رہنے والے لوگوں سے بات کرنے والے انجینئر کے مطابق بغدادی ایک اور شدت پسند گروپ حراس الدین کے کمانڈر ابو محمد سلامہ کے گھر میں پناہ لئے ہوئے تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج نے آخری لمحات میں کم از کم دو بار اس مشن کو روک دیا تھا۔ گزشتہ ہفتے دو سے تین دن میں حملے کا حتمی منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔ ایک سینئر انتظامی افسر نے بتایا کہ بغدادی فرار ہونے والا تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بغدادی کی موت کے بعد اس کی لاش کے ٹکروں کی ڈی این اے جانچ کی گئی جس میں اس کی پہچان کی تصدیق ہوئی۔

First published: Oct 29, 2019 11:14 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading