بڑی خبر: امریکہ نے ایغور مسلمانوں کے معاملہ پر چین کی کمپنیوں كو بلیک لسٹ کیا

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بلیک لسٹ میں ڈالی گئی چین کی کمپنیوں میں سرکاری ایجنسیاں اور سرویلانس سامان بنانے میں مہارت رکھنے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

Oct 08, 2019 01:20 PM IST | Updated on: Oct 08, 2019 01:22 PM IST
بڑی خبر: امریکہ نے ایغور مسلمانوں کے معاملہ پر چین کی کمپنیوں كو بلیک لسٹ کیا

امریکہ نے ایغور مسلمانوں کے معاملہ پر چین کی کمپنیوں كو بلیک لسٹ کیا

واشنگٹن۔ امریکہ نے چین کے صوبہ شنجيانگ میں ایغور مسلمانوں کے ساتھ سفاکانہ اور غیر انسانی رویہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی 28 کمپنیوں كو بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بلیک لسٹ میں ڈالی گئی چین کی کمپنیوں میں سرکاری ایجنسیاں اور سرویلانس سامان بنانے میں مہارت رکھنے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ اب یہ کمپنیاں امریکہ کی اجازت کے بغیر اس کی مصنوعات کو خرید نہیں سکیں گی ۔

امریکی کامرس ڈپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق بلیک لسٹ میں ڈالی گئی چین کی یہ کمپنیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور غلط استعمال کے مقدمات میں پھنسی ہوئی ہیں۔ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے گروپوں کا کہنا ہے کہ چین ایغور مسلمانوں کے ساتھ بہت برا سلوک کر رہا ہے۔ ان کو بغیر وجہ بتائے قیدی بنا کر رکھا گیا ہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم، چین ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہتا رہا ہے کہ صوبہ شنجیانگ میں دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے ووکیشنل تربیتی مراکز چل رہے ہیں اور تشدد جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔

Loading...

بی بی سی کے مطابق’’میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و استبداد کے معاملہ میں تقریبا تمام مسلم ممالک نے آواز اٹھائی لیکن چین کے ایغور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو لے کر مسلم ممالک کے ’ہیرو‘ سعودی عرب سمیت تمام ممالک نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ ہندوستان کے مسلمانوں کو لے کر عالمی سطح پر انسانیت کا راگ الاپنے والے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی خاموشی انسانی حقوق کی تنظیموں کو حیران کرتی ہے۔ ایغورمسلمانوں پر ہو رہے مظالم کو لے کر امریکہ کے علاوہ آسٹریلیا اور یوروپ کے ممالک آواز اٹھاتے رہے ہیں لیکن مسلم ممالک خاموش رہنا ہی ٹھیک سمجھتے ہیں‘‘۔

Loading...