உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     ترک صدر اردغان نے امریکہ سیت 10ممالک کے سفیروں کو ہٹانے کا دیا حکم، جانئے کیوں

     ترک صدر اردغان نے امریکہ سیت 10ممالک کے سفیروں کو ہٹانے کا دیا حکم، جانئے کیوں

     ترک صدر اردغان نے امریکہ سیت 10ممالک کے سفیروں کو ہٹانے کا دیا حکم، جانئے کیوں

    Turkey Banish 10 Western Ambassadors : طیب اردغان نے ایک عوامی خطاب میں کہا کہ میں نے اپنے وزیر خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں کہ ان 10 سفیروں کو غیر معتبر قرار دیا جائے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردغان نے ہفتہ کے روز کہا کہ انہوں نے امریکہ سمیت ان تمام 10 ممالک کے سفیروں کو غیر معتبر شخصیت (پرسونا نان گریٹا) اعلان کرکے ملک بدر کر نے کے واسطے وزارت خارجہ کو ہدایت دی ہے ، جنہوں نے انسانی حقوق کے کارکن عثمان کاوالا کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

      خیال رہے کہ اس ہفتے کے اوائل میں کناڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈ، نیوزی لینڈ، ناروے، سویڈن اور امریکہ کے سفیروں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے ترک حکومت سے اپیل کی تھی کہ عثمان کاوالا کو رہا کیا جائے، جو چار سال سے جیل میں ہیں۔ اسی روز تمام 10 سفیروں کو ترک وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا تھا، اور اردغان نے بعد میں سفارتی تعلقات سے متعلق ویانہ کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنے کی دھمکی دی تھی۔

      طیب اردغان نے ایک عوامی خطاب میں کہا کہ میں نے اپنے وزیر خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں کہ ان 10 سفیروں کو غیر معتبر قرار دیا جائے ۔

      عثمان کاوالا ترکی کے ایک معروف تاجر اور انسانی حقوق کے کارکن ہیں۔ وہ انادولو کلتور فاؤنڈیشن کے بانی ہیں، جو نسلی اور مذہبی اقلیتی منصوبوں کو فروغ دیتے ہیں، خاص طور پر ترک اور آرمینیائی آبادی کے درمیان مفاہمت، اور کردوں کے مسئلے کے پرامن حل کی وکالت کرتے ہیں۔

      عثمان کاوالا کو 2020 میں ملک گیر احتجاج سے متعلق الزامات سے بری کر دیا گیا جو 2013 میں ان کے خلاف عائد کیے گئے تھے۔ تاہم یہ فیصلہ بعد میں الٹ دیا گیا تھا۔ عثمان کاوالا نے اپنے خلاف تمام الزامات کی تردید کی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: