உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UAE Blast News: ابوظہبی میں ڈرون حملے سے ٹیل ٹینکروں میں دھماکہ ، دو ہندوستانیوں سمیت تین کی موت ، حوثی باغیوں نے لی ذمہ داری

    UAE Blast News: ابوظہبی میں ڈرون حملے سے ٹیل ٹینکروں میں دھماکہ ، دو ہندوستانیوں سمیت تین کی موت ، حوثی باغیوں نے لی ذمہ داری

    UAE Blast News: ابوظہبی میں ڈرون حملے سے ٹیل ٹینکروں میں دھماکہ ، دو ہندوستانیوں سمیت تین کی موت ، حوثی باغیوں نے لی ذمہ داری

    UAE Drone Attack: ابوظہبی پولیس نے مرنے والوں کی شناخت دو ہندوستانی اور ایک پاکستانی شہری کے طور پر کی ہے ۔ زخمیوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ، جنہیں پولیس کے مطابق معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے۔

    • Share this:
      دبئی : ابوظہبی میں پیر کے روز تین آئل ٹینکرز میں دھماکے اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مرکزی ہوائی اڈے کے نئے تعمیراتی ایریا میں آگ مشتبہ ڈرون حملے کی وجہ سے لگی ہو سکتی ہے، جس میں تین افراد کی موت ہوگئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ہیں ۔ پولیس نے ایک بیان میں یہ بات کہی ہے ۔ ابوظہبی پولیس نے مرنے والوں کی شناخت دو ہندوستانی اور ایک پاکستانی شہری کے طور پر کی ہے ۔ زخمیوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ، جنہیں پولیس کے مطابق معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے۔

      ابوظہبی پولیس نے ابھی تک اس مشتبہ حملے کے پیچھے کسی پر شبہ ظاہر نہیں کیا ہے ، لیکن یمن کے حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ حوثیوں نے ماضی میں کئی حملوں کو انجام دئے جانے کا دعوی کیا ہے ، جنہیں بعد میں امارات کے حکام نے خارج کردیا ۔


      ابوظہبی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں دونوں علاقوں میں چھوٹی چھوٹی اڑنے والی چیزوں کے گرنے کا پتہ چلا ہے ، جو ممکنہ ڈرون سے متعلق ہوسکتی ہیں ۔ ان سے دھماکے اور آگ کے واقعات کو انجام دیا گیا ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے ۔ پولیس نے اس سے زیادہ جانکاری نہیں دی ۔

      خیال رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں حوثی باغی دباؤ میں آگئے ہیں بھاری نقصان اٹھا رہے ہیہں ، کیونکہ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ یمنی افواج نے ملک کے اہم جنوبی اور وسطی صوبوں سے باغی گروپوں کو بھگا دیا ہے ۔

      ادھر اسپوتنک ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوثی فوج کے ترجمان یحیی ساری نے حملے کے وقت المسیرہ براڈکاسٹر کو بتایا کہ یمنی باغی گروپ جلد ہی متحدہ عرب امارات میں فوجی آپریشن کے بارے میں اپنا بیورہ پیش کرے گا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: