اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان 4 سال بعد ہوا گرے لسٹ سے باہر، FATF نے ہندوستان کے اس پڑوسی ملک کو کیا بلیک لسٹ

    پاکستان 4 سال بعد ہوا گرے لسٹ سے باہر، FATF  نے ہندوستان کے اس پڑوسی ملک کو کیا بلیک لسٹ (File Photo: Reuters)

    پاکستان 4 سال بعد ہوا گرے لسٹ سے باہر، FATF نے ہندوستان کے اس پڑوسی ملک کو کیا بلیک لسٹ (File Photo: Reuters)

    دہشت گردوں کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ پر قابو پانے کیلئے فائنانشیل ایکشن ٹاس فورس کی گرے لسٹ میں ڈالے جانے کے چار سال بعد پاکستان کا نام آخر کار اس سے ہٹا دیا گیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, IndiaPakistan
    • Share this:
      پیرس: دہشت گردوں کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ پر قابو پانے کیلئے فائنانشیل ایکشن ٹاس فورس کی گرے لسٹ میں ڈالے جانے کے چار سال بعد پاکستان کا نام آخر کار اس سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ وہیں ہندوستان کے ایک دوسرے پڑوسی ملک میانمار کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے ۔

      نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) نے کہا کہ پاکستان نے اپنے اینٹی منی لانڈرنگ سیٹ اپ کو مضبوط کیا ہے اور تکنیکی خامیوں کو دور کرنے کے علاوہ دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے کو لے کر کام کیا ہے ۔

      ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان میں منی لانڈرنگ، ٹیرر فائنانسنگ سے نمٹنے میں پاکستان کی اہم پیش رفت کا خیرمقدم کیا گیا ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ کے خلاف کوششوں کو مضبوط کیا ہے ، وہ دہشت گردی کو مل رہی مالی معاونت سے لڑ رہا ہے ، تکنیکی خامیوں کو دور کیا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بڑا جھٹکا: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو الیکشن کمیشن نے  قرار دیا نااہل


      یہ بھی پڑھئے: فوجی ٹھکانوں کے پاس چین نے خریدی زمین، امریکہ-جاپان کی بڑھی تشویش



      قابل ذکر ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد اب  پاکستان کیلئے غیرملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہو جائے گا۔ بتادیں کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے، جس میں ہندوستان ، امریکہ، برطانیہ، چین اور ترکی سمیت 25 ممالک، خلیج تعاون کونسل اور یوروپی کمیشن شامل ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: