உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shocking: کچھ ہی دن پہلے ماں بنی بیوی کو شوہر نے دیا ڈرگس ، پھر نشے میں کیا ایسا گھنونا کام! جان کررہ جائیں گے دنگ

    Shocking: کچھ ہی دن پہلے ماں بنی بیوی کو شوہر نے دیا ڈرگس ، پھر نشے میں کیا ایسا گھنونا کام! جان کررہ جائیں گے دنگ ۔ علامتی تصویر ۔

    Shocking: کچھ ہی دن پہلے ماں بنی بیوی کو شوہر نے دیا ڈرگس ، پھر نشے میں کیا ایسا گھنونا کام! جان کررہ جائیں گے دنگ ۔ علامتی تصویر ۔

    OMG: خاتون نے اپنا درد تفصیل سے بتایا ۔ اس نے لکھا کہ عام طور پر اس کا شوہر اس کا خیال رکھتا ہے ، لیکن جب وہ ماں بنی تب اس کے شوہر نے کچھ ایسا کیا ، جس کی اس کو امید نہیں تھی ۔

    • Share this:
      ایک خاتون کیلئے بچے کو جنم دینا کافی درد (Pregnancy News) بھرا سفر ہوتا ہے ۔ پہلے نو مہینے بچےکو حمل میں رکھنے کی ذمہ داری ، اس کے بعد کافی درد برداشت کرکے بچے کو دنیا میں لانا ، اس پورے عمل میں خاتون کے جسم کو کافی تبدیلیوں اور تکالیف سے گزرنا پڑتا ہے ۔ اس حالت میں بیوی کا ساتھ دینا اس کے شوہر کا فرض ہوتا ہے ۔ ایک اچھا ہم سفر اپنی بیوی کی تکلیف کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہے ، لیکن ہر مرد اپنی بیوی کی اتنی ہی فکر کرے یہ ضروری نہیں ہے ۔

      سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اپنے حیوان شوہر کی کہانی شیئر کی ہے ۔ خاتون نے شناخت چھپاتے ہوئے فیس بک کے ایک پیج پر یہ پوسٹ کی تھی ، جہاں سے اس پر آل وومین ایکشن سوسائٹی (All Women Action Society) کی نظر پڑ گئی ۔ انہوں نے خاتون کی کہانی کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے ۔ اسٹیٹس کے مطابق خاتون نے صرف بیس دن پہلے ہی بچے کو جنم دیا تھا ۔ اس کے بعد اس کو جو برداشت کرنا پڑا ، اس کا خاتون نے تصور بھی نہیں کیا تھا ۔ خاتون نے اسٹیٹس میں بتایا کہ اس کے شوہر نے نشے میں اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے ۔

      خاتون نے اپنا درد تفصیل سے بتایا ۔ اس نے لکھا کہ عام طور پر اس کا شوہر اس کا خیال رکھتا ہے ، لیکن جب وہ ماں بنی تب اس کے شوہر نے کچھ ایسا کیا ، جس کی اس کو امید نہیں تھی ۔ شوہر نے کئی مرتبہ خاتون سے تعلقات بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی ، لیکن خاتون نے درد کی بات کہہ کر منع کردیا تھا ۔ خاتون کے اندرونی زخم بھر ہی رہے تھے ۔ شوہر چڑچڑاتا تھا ، لیکن خاتون نے اس کو نظر انداز کردیا ، لیکن اس کو امید نہیں تھی کہ آگے اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے ؟


      خاتون نے بتایا کہ ایک رات اس کو پیاس لگی تو اس کے شوہر نے اس کے لئے ڈرنک بنائی ۔ اس کو پینے کے بعد ہی خاتون کو چکر آگیا اور وہ بیہوش ہوگئی ۔ اس حالت میں اس کے شوہر نے اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے ۔ خاتون نے کہا کہ جب اس کو ہوش آیا تو اس کے جسم پر کپڑے نہیں تھے اور اس کا شوہر اس کو کس کررہا تھا ۔ بیوی کو ہوش میں آتا دیکھ کر شخص نے صرف اتنا کہا کہ اس سے مزید برداشت نہیں ہورہا تھا ۔ شخص نے بیوی کی ڈرنک میں نشیلی دوا ملا دی تھی ۔

      اب خاتون نے اس پوسٹ کے ذریعہ لوگوں سے مشورہ مانگا ہے کہ اس کو آگے کیا کرنا چاہئے؟ جہاں کچھ لوگوں نے اس کو شوہر کو چھوڑ دینے کیلئے کہا تو وہیں کچھ نے بچے کیلئے اس کو معاف کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: